وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میسرز جی آر ایس ای کولکاتا میں اگلی نسل کے آف شور پٹرول ویسل (یارڈ 3040، شریاس) کا افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 OCT 2026 7:20PM by PIB Delhi

اگلی نسل کے ساحل سے دور گشتی جہاز (این جی او پی وی) یارڈ 3040، جس کا نام شریاس رکھا گیا ہے، کو 10 اکتوبر 2026 کو کولکاتا میں واقع میسرز جی آر ایس ای میں محترمہ  ریمن کوچھڑ نے سمندر میں اتارا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اجے کوچھڑ بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں ہندوستانی بحریہ کی شاندار روایات اور اقدار کی عکاسی ہوئی۔ اس موقع پر ہندوستانی بحریہ، وزارت دفاع، جی آر ایس ای اور صنعتی شراکت داروں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

اگلی نسل کے آف شور پٹرول ویسلز کی تعمیر بیک وقت دو جہاز ساز کارخانوں، گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل)، گوا اور جی آر ایس ای، کولکاتا میں کی جا رہی ہے۔ ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کیے گئے یہ جہاز موجودہ آف شور پٹرول ویسلز (او پی ویز) اور نیو جنریشن آف شور پٹرول ویسلز (این او پی ویز) کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ ان جہازوں کو سمندری نگرانی، تلاش اور بچاؤ، سمندر میں قائم تنصیبات کے تحفظ، انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے (ایچ اے ڈی آر) اور بحری قزاقی کے خلاف کارروائیوں جیسے مختلف النوع بحری آپریشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان جہازوں کے نام ہندوستان کے مالا مال ورثے سے اخذ کیے گئے ہیں۔ اس جہاز کا نام سنسکرت لفظ ’شریاس‘ پر رکھا گیا ہے، جس کے معنی ’بہترین‘ یا ’نہایت عمدہ‘ ہیں۔

اس جہاز کو سمندر میں اتارا جانا ہندوستانی بحریہ کی مقامی جہاز سازی کی کوششوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ یہ حکومت ہند کے ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ اقدامات کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(1)(4)_20261010192246_ddae38.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(2)(4)_20261010192308_c20847.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(3)(4)_20261010192328_33c630.jpeg

*****

ش ح ۔ ش ت۔ ج

UNO-4989


(ریلیز آئی ڈی: 2322109) وزیٹر کاؤنٹر : 9