کوئلے کی وزارت
بجلی گھروں کو کوئلے کی فراہمی میں اکتوبر میں تیزی درج کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2026 10:54AM by PIB Delhi
بجلی گھروں میں کوئلے کے ذخائر میں کمی سے بجلی کی قلت کے خدشات سے متعلق میڈیا رپورٹوں پر کوئلہ کی وزارت کی وضاحت درج ذیل ہے۔
’’بحرانی ذخیرے‘‘ کے زمرے میں وہ بجلی گھر آتے ہیں جہاں کوئلے کا ذخیرہ مقررہ معیار سے کم ہو جاتا ہے۔ اس کا مقصد کوئلے کی حقیقی قلت پیدا ہونے یا بجلی کی پیداوار متاثر ہونے سے پہلے ہی خبردار کرنا ہے۔ اس لیے کسی بجلی گھر کا اس فہرست میں شامل ہونا اس بات کی علامت نہیں ہے کہ وہاں کوئلہ ختم ہو گیا ہے یا اسے فوری طور پر بند ہونے کا خطرہ ہے، بلکہ یہ ایک ابتدائی انتباہ ہوتا ہے تاکہ بروقت ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
کوئلے کے ذخیرے کی صورتِ حال کا جائزہ لیتے وقت ستمبر میں کوئلے کی فراہمی کی کم ترین سطح کے بعد ہونے والی بہتری کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ بجلی کے شعبے کو روزانہ کوئلے کی فراہمی ستمبر کی کم ترین سطح کے مقابلے میں تقریباً 36 فیصد بڑھ گئی ہے، جبکہ اکتوبر میں روزانہ اوسط فراہمی ستمبر کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد زیادہ رہی ہے۔ کوئلے کے ذخیرے میں کمی کی رفتار بھی نمایاں طور پر سست ہوئی ہے (تصویر-۱)۔ اسی کے ساتھ ریل کے ذریعے کوئلے کی ترسیل میں بھی بہتری آئی ہے۔ اکتوبر میں روزانہ اوسطاً 465 سے زیادہ مال گاڑیاں کوئلہ لے کر روانہ ہوئیں، جبکہ مسلسل تین دن تک روزانہ 470 مال گاڑیاں چلانے کا ہدف حاصل کیا گیا (تصویر- 2)۔ سڑک سمیت دیگر ذرائع سے کوئلے کی فراہمی میں بھی بہتری آئی ہے۔
تصویر 1: ڈی سی بی بجلی گھروں میں کوئلے کے ذخیرے میں کمی یا اضافہ (ملین ٹن)

تصویر 2: اکتوبر 2026 میں مال گاڑیوں میں کوئلہ لوڈ کرنے کے رجحان میں تبدیلی

کوئلے کے ذخیرے میں کمی کی رفتار نمایاں طور پر سست ہوئی ہے۔ ستمبر میں روزانہ 0.243 ملین ٹن کوئلہ کم ہو رہا تھا، جو اکتوبر میں آدھے سے بھی کم ہو کر 0.116 ملین ٹن یومیہ رہ گیا۔ اس طرح کوئلے کے ذخیرے کی صورتِ حال مستحکم ہو رہی ہے، تاہم ذخیرہ بڑھانے کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔
کم کوئلے کے ذخیرے والے بجلی گھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ کوئلے کی مناسب فراہمی اور بجلی کی بلاتعطل پیداوار یقینی بنانے کے لیے ضرورت کے مطابق کوئلہ ان بجلی گھروں کو منتقل کیا جا رہا ہے جہاں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ مانسون کے اختتام اور گزشتہ برسوں کے رجحان کے مطابق اکتوبر کے وسط تک بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب میں کمی آنے کی توقع ہے۔ ایسے میں روزانہ 465 سے 475 مال گاڑیوں کے ذریعے کوئلے کی مسلسل ترسیل سے صورتِ حال مزید مستحکم ہونے اور کوئلے کا ذخیرہ دوبارہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس سے تہواروں، موسم سرما اور اس کے بعد موسم گرما میں بجلی کی طلب بڑھنے سے پہلے مناسب ذخیرہ جمع کرنے اور کم کوئلے کے ذخیرے والے بجلی گھروں کی تعداد کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کوئلہ کی وزارت، ریلوے کی وزارت اور بجلی کی وزارت کے ساتھ قریبی تال میل سے کوئلے کی فراہمی اور ترسیل کے انتظامات پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے، تاکہ ملک میں کہیں بھی کوئلے کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر نہ ہو۔
***
ش ح۔ع و ۔ ش ا
U.No. 4891
(ریلیز آئی ڈی: 2321194)
وزیٹر کاؤنٹر : 12