مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیٹلائٹ مواصلاتی خدمات کے لیے ہندوستان کا ضابطہ جاتی فریم ورک منصفانہ اور غیر امتیازی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 9:19AM by PIB Delhi

سوشل میڈیا پر ہندوستان میں سیٹلائٹ مواصلاتی خدمات کے لیے ضابطہ جاتی فریم ورک کی منصفانہ حیثیت سے متعلق ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے، جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اسے امتیازی طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے سیٹلائٹ مواصلاتی خدمات سمیت تمام ٹیلی مواصلاتی خدمات کے لیے منصفانہ اور غیر امتیازی اجازت نامے کا ایک فریم ورک نافذ کیا ہے۔ اس کے تحت ہندوستان میں سیٹلائٹ مواصلاتی خدمات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے اپنے عزم کے تحت، غیر زمینی ہم زمانی مدار پر مبنی سیٹلائٹ مواصلات کے ذریعے عالمی موبائل ذاتی سیٹلائٹ مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والے تین اداروں کو ٹیلی مواصلاتی لائسنس دیے گئے ہیں۔لائسنس کی شرائط و ضوابط کے تحت ہر لائسنس یافتہ ادارے کے لیے سلامتی سے متعلق شرائط کی تعمیل ثابت کرنا ضروری ہے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات مختلف سلامتی سے متعلق تقاضوں پر پوری اتریں اور تمام صارفین اور ان کے اعداد و شمار کا تحفظ یقینی ہو۔ اس عمل کے تحت تینوں لائسنس یافتہ اداروں کے سلسلے میں سلامتی کا جائزہ فی الحال جاری ہے۔کسی لائسنس یافتہ ادارے کے سلسلے میں یہ عمل مکمل ہونے کے بعد وہ اسپیکٹرم کی تخصیص حاصل کرنے کے اگلے مرحلے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ فی الحال تینوں ادارے مجموعی طور پر ضابطہ جاتی عمل کے تقریباً ایک ہی مرحلے میں ہیں۔ لہٰذا یہ کہنا کہ فریم ورک یا اس کا نفاذ غیر منصفانہ یا امتیازی ہے، بے بنیاد اور غلط فہمی پر مبنی ہے۔

******

 

ش ح۔ م  ح۔رض

4813U-No.

 


(ریلیز آئی ڈی: 2320556) وزیٹر کاؤنٹر : 3