کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارت-امریکہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نیویارک میں امریکہ کی معروف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 10:48AM by PIB Delhi
کامرس و صنعت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے اس ہفتے نیویارک میں امریکہ کی معروف کمپنیوں کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں بھارت-امریکہ تجارت کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور امریکہ کی سرکردہ کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی گئی۔
جناب گوئل نے بلیک اسٹون کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)مسٹر جوناتھن گرے اور بلیک اسٹون کے بین الاقوامی نجی ایکویٹی کاروبار کے چیئرمین جناب پرکاش میلوانی سے ملاقات کی۔ بات چیت میں بھارت کے اہم شعبوں میں بلیک اسٹون کی سرمایہ کاری اور شراکت داری کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیر موصوف نے نیوبرگر برمن کے چیئرمین اور سی ای او جناب جارج واکر اور اس کی اعلیٰ قیادت کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مالیاتی و دولت کے انتظام سے متعلق خدمات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جناب گوئل نے دی ایسٹی لاؤڈر کمپنیز کے صدر اور سی ای او جناب اسٹیفین ڈی لا فیوری سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان بھارت میں ترقی کے امکانات پر تبادلۂ خیال ہوا، جن میں مینوفیکچرنگ اور مصنوعات کی خریداری میں اضافے کے ذریعے ترقی کے مواقع، نیز بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی خوبصورتی اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات کی مارکیٹ شامل ہے۔
آئی بی ایم کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر اروند کرشنا کے ساتھ اپنی ملاقات میں جناب گوئل نے بھارت میں آئی بی ایم کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، کوانٹم کمپیوٹنگ اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔
میٹ لائف کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر مشیل اے۔ خلف کے ساتھ اپنی ملاقات میں جناب گوئل نے بھارت میں کمپنی کے کاروبار کو وسعت دینے کے مواقع اور ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے بیمہ اور مالیاتی خدمات کے شعبے پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر نے جنرل اٹلانٹک کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ولیم ای فورڈ سے ملاقات کی اور بھارت کے ساتھ کمپنی کی سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔
جناب گوئل نے اے آئی اے گروپ کے نان ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر مارک ٹکر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت میں اے آئی اے کی سرگرمیوں اور بیمہ و مالیاتی خدمات کے شعبوں میں موجود مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں بھارت کے ’2047 تک سب کے لیے بیمہ‘ کے وژن کے تناظر میں مواقع بھی شامل ہیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران مالیاتی خدمات، مینوفیکچرنگ، توانائی، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں بھارت کی ترقی کے امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ بھارت-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کا موقع ملا۔
*****
ش ح۔ ش آ ۔ش ت
U.No.4742
(ریلیز آئی ڈی: 2320017)
وزیٹر کاؤنٹر : 12