وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ وشاکھاپٹنم میں ایف ایس ایس-5 کیلئے پہلے فلیٹ سپورٹ شپ(ایف ایس ایس-1) کا افتتاح کریں گے،اس کی تعمیر کاآغاز کریں گے اور اپ گریڈ شدہ سلپ وے-4 اور 300 ٹن وزنی گولیاتھ کرین کا افتتاح کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 OCT 2026 4:10PM by PIB Delhi

بھارت کی اندرون ملک بحری جہاز سازی کی صلاحیتوں کے ایک اہم مظاہرے کے طور پر، وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 6 اکتوبر 2026 کو وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ میں فلیٹ سپورٹ شپ-1 (ایف ایس ایس-1)کا افتتاح کریں گے، فلیٹ سپورٹ شپ-5 (ایف ایس ایس-5) کی تعمیر کاآغاز کریں گے اور اپ گریڈ شدہ سلپ وے-4 اور 300 ٹن وزنی گولیاتھ کرین کا بھی افتتاح کریں گے۔

اپ گریڈ شدہ سلپ وے-4 کی لمبائی میں اضافہ اور اس کی وزن برداشت کرنے کی صلاحیت میں بہتری کے ساتھ، 300 ٹن وزنی گولیاتھ کرین کی معاونت سے، شپ یارڈ اب 45,000 ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی)تک کے بحری جہاز تیار اور لانچ کر سکے گا۔ اس سے بڑے اور پیچیدہ بحری پلیٹ فارمز کی تیاری کے لیے شپ یارڈ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ایف ایس ایس-1 بھارتی بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے پانچ فلیٹ سپورٹ شپ میں سے پہلا جہاز ہے، جو اسٹیل کٹنگ کے صرف 18 ماہ بعد خلیجِ بنگال کے پانی میں اتارا جائے گا۔ 43,500 ٹن وزنی یہ بحری جہاز سمندر میں موجود جنگی جہازوں کو ایندھن، سازوسامان اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کریں گے، جس سے بھارتی بحریہ کی بحرِ ہند کے خطے میں طویل عرصے تک آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت اور رسائی میں اضافہ ہوگا۔ ایف ایس ایس-5 کا کیل بچھایا جانا اس پروگرام کی سلسلہ وار پیداوار کی جانب مسلسل پیش رفت کی علامت ہوگا۔

ان تقریبات میں آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ جناب این.چندرابابو نائیڈو، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO. 4649


(ریلیز آئی ڈی: 2319219) وزیٹر کاؤنٹر : 15