ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
بھارت میں پیدا ہونے والی چیتا نے کونو نیشنل پارک میں 5 صحت مند بچوں کو جنم دیا، ملک میں چیتوں کی تعداد 60 ہوگئی
بھارت میں چیتوں کی نئی نسل کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت: بھوپیندر یادو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2026 2:43PM by PIB Delhi
پروجیکٹ چیتا کے تحت ایک اور تاریخی سنگ میل کے طور پر کونو نیشنل پارک میں آج 32 ماہ کی بھارتی نژاد مادہ چیتاکے جے پی21نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں چیتوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے، جن میں 41 بھارت میں پیدا ہونے والے چیتے شامل ہیں۔
مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب بھوپیندر یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کے جے پی21، مُکھی اورکے جی پی 12کے بعد بھارت میں پیدا ہونے والی تیسری مادہ چیتا ہے جس نے بچوں کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت بھارت میں چیتوں کی اگلی نسل کے وجود میں آنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
جناب یادو نے کہا کہ پانچ بچوں کی پیدائش کے ساتھ ہی بھارت میں بوٹسوانا نسل کے چیتوں کے سلسلے کا بھی آغاز ہوا ہے، کیونکہ ان کے والد بوٹسوانا کے نر چیتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی چیتوں کی آبادی میں ایک نئی جینیاتی نسل کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزیر نے اس پیش رفت کو بھارتی سرزمین پر پیدا ہونے والےچیتوں کی ایک اور نسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت میں چیتوں کی دوبارہ آبادکاری کی کہانی میں ایک نیا باب جڑ گیا ہے۔
جناب یادو نے ماہرینِ حیوانات، فیلڈ اسٹاف، منتظمین اور پروجیکٹ چیتا سے وابستہ تمام افراد کو دلی مبارک باد پیش کی، جن کی لگن، عزم اور انتھک کوششوں سے یہ پیش رفت ممکن ہو سکی ہے۔
***
ش ح۔ رک۔
U No. 4644
(ریلیز آئی ڈی: 2319142)
وزیٹر کاؤنٹر : 8