ایٹمی توانائی کا محکمہ
یو سی آئی ایل نےڈائمنڈ جبلی سال منایا، ہندوستان کی یورینیم کی کان کنی اور پروسیسنگ کی صلاحیت کے چھ دہائیوں پر محیط سفر مکمل ہونے پر جشن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2026 8:31AM by PIB Delhi
- محکمہ جوہری توانائی کے تحت کام کرنے والی سرکاری شعبہ کی کمپنی یورینیم کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(یو سی ۤئی ایل) نے اپنے ڈائمنڈ جبلی سال کی تقریبات منعقد کیں۔ یہ سال 4 اکتوبر 1967 کو کمپنی کے قیام کے چھ دہائیاں مکمل ہونے اور ہندوستان کے جوہری توانائی پروگرام میں اس کی خدمات کی علامت ہے۔
- جوہری توانائی کمیشن کی رکن-فنانس محترمہ سیما جین نے جادوگڈا میں منعقدہ تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن پائلٹ پلانٹ اور محکمہ جوہری توانائی کے امداد یافتہ ادارے ساہا انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر فزکس کی مجوزہ نئی ڈارک میٹر لیبارٹری کے مقام کا بھی دورہ کیا۔
- اپنی نوعیت کی پہلی صحافتی ورکشاپ کے ذریعہ میڈیا کے نمائندوں کو یو سی ۤئی ایل کی سرگرمیوں اور کام کا براہ راست تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔
- اسکولی اسٹوڈنٹس کے لیے محکمہ جوہری توانائی کی خصوصی ٹیکنالوجی نمائش میں جوہری توانائی کے صنعتی اور سماجی استعمالات کو اجاگر کیا گیا۔
- ان تقریبات میں یورینیم کی کان کنی اور پروسیسنگ کے شعبہ میں یو سی ۤئی ایل کی بدلتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے جوہری توانائی پروگرام میں اس کی تاریخی اور مسلسل خدمات کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔
یورینیم کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(یو سی ۤئی ایل)، محکمہ جوہری توانائی(ڈی اے ای) کے تحت کام کرنے والے سرکاری شعبے کے ادارے نے 4 اکتوبر- 2026 کو اپنا ڈائمنڈ جوبلی سال منایا۔ اس موقع پر یورینیم کی کان کنی اور پروسیسنگ کے شعبہ میں اس کے چھ دہائیوں پر محیط سفر اور ہندوستان کے جوہری توانائی پروگرام میں اس کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
جادوگڈا میں منعقدہ ڈائمنڈ جبلی سال کی تقریبات میں اعلیٰ حکام، سائنس دانوں، انجینئروں، تکنیکی ماہرین، ملازمین، میڈیا نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر یو سی ۤئی ایل کے ادارہ جاتی سفر کے ایک اہم سنگ میل کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے مواقع اور مشترکہ ذمہ داریوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
ڈائمنڈ جبلی سال کی تقریبات میں جوہری توانائی کمیشن کی رکن-فنانس محترمہ سیما جین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے جادوگڈامیں سی، آر اینڈ ڈی میں قائم ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن پائلٹ پلانٹ(ٹی ڈی پی پی) اور جادوگڈاکی زیرزمین کان کے 815 میٹر کی سطح پر ساہا انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر فزکس کی مجوزہ نئی ڈارک میٹر لیبارٹری کے مقام کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جوہری توانائی کمیشن کی رکن-فنانس محترمہ سیما جین نے کہا - “یو سی ۤئی ایل کا ڈائمنڈ جوبلی سال سائنسی صلاحیت، ادارہ جاتی تجربے اور ملک کے لیے وقف خدمت کی چھ دہائیوں کی تکمیل کا جشن ہے۔ یہ ڈاکٹر ہومی جہانگیر بھابھا اور ان پیش روؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی موقع ہے، جنہوں نے ہندوستان میں یورینیم کی کان کنی اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں کی بنیاد رکھی۔ زمین کی گہرائیوں سے لے کر وسیع تر جوہری توانائی پروگرام تک یو سی ۤئی ایل نے یورینیم کی کان کنی اور پروسیسنگ میں خود کفیل صلاحیت پیدا کرنے میں اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ ان چھ دہائیوں کے دوران یو سی ۤئی ایل کے اہلکاروں کی نسل در نسل خدمات نے غیر معمولی لگن اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مشکل حالات اور ماحول میں کام کرتے ہوئے اس اہم قومی کوشش کو برقرار رکھا ہے۔ جیسے جیسے ہندوستان جوہری توانائی کے وسیع تر کردار کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سنگ میل ان افراد، ٹیکنالوجیز اور نظاموں کو تسلیم کرنے کا بھی موقع ہے جنہوں نے اس سفر کو برقرار رکھا ہے اور اعتماد کے ساتھ مستقبل کی جانب دیکھنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔”
محکمہ جوہری توانائی کے سکریٹری اور جوہری توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اجیت کمار موہنتی نے اس موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا- “ڈائمنڈ جبلی سال یو سی ۤئی ایل کی خدمات کو تسلیم کرنے اور اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع ہے کہ ہندوستان جب جوہری توانائی مشن میں پیش رفت کر رہا ہے تو مسلسل جدت اور صلاحیت سازی کو جاری رکھنا ضروری ہے۔”
ڈائمنڈ جبلی سال کی تقریبات کی ایک اہم خصوصیت صحافیوں کی ورکشاپ تھی، جس کا انعقاد نرواپاہر کے انفارمیشن سینٹر میں محکمہ جوہری توانائی کی ٹیکنالوجی نمائش کے ساتھ کیا گیا۔ اس نمائش میں محکمہ جوہری توانائی کی مختلف اکائیوں اور اداروں کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز اور ان کے استعمالات کو پیش کیا گیا۔
اس ورکشاپ کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں کو ہندوستان کے جوہری توانائی پروگرام کے پس پشت موجود سائنس، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل سے قریب سے واقف ہونے کا موقع ملا۔ میڈیا نمائندوں نے سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا اور ان ٹیکنالوجیز، نظاموں اور استعمالات کو بہتر طور پر سمجھا جو وسیع تر جوہری اور تابکاری ٹیکنالوجی کے نظام کا حصہ ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں نے یو سی ۤئی ایل کی یورینیم کان کنی اور ملنگ کی تنصیبات کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں کان کنی کی سرگرمیوں، خام دھات کی منتقلی اور پروسیسنگ کے نظام کے ساتھ ساتھ آپریشنل مقامات پر اختیار کی جانے والی ٹیکنالوجیز اور طریق کار کا براہ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
یو سی ۤئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کاچم آنند راؤ نے کہا- “ڈائمنڈ جوبلی سال یو سی ۤئی ایل خاندان کے ہر رکن کے لیے باعث فخر سنگ میل ہے۔ چھ دہائیوں کے دوران یو سی ۤئی ایل نے یورینیم کی کان کنی اور پروسیسنگ کے شعبہ میں بتدریج مہارت اور بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے، جبکہ ٹیکنالوجی، تحفظ اور ماحولیاتی انتظام کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے۔ ہمیں خاص طور پر اس بات کی خوشی ہے کہ اس موقع پر ہم نے اپنی سرگرمیوں اور تنصیبات کو میڈیا کے لیے کھولا۔ صحافیوں کی ورکشاپ اور ڈی اے ای ٹیکنالوجی ایکسپو نے ہماری سرگرمیوں کے پس پشت موجود سائنس، ٹیکنالوجی اور افراد کے ساتھ ساتھ محکمہ جوہری توانائی کی وسیع تر خدمات سے براہ راست واقفیت کا موقع فراہم کیا۔”
سن1967 میں قائم ہونے والا یو سی ۤئی ایل ہندوستان میں یورینیم کی مقامی کان کنی اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں کی ترقی کا ایک لازمی حصہ رہا ہے اور اس نے ملک کے جوہری توانائی پروگرام کے لیے ضروری وسائل کی بنیاد فراہم کی ہے۔ ڈائمنڈ جبلی سال کی تقریبات میں ایک خصوصی قومی صلاحیت کے ارتقا کو اجاگر کیا گیا، جس میں زیرزمین اور کھلی کانوں سے کان کنی سے لے کر خام دھات کی پروسیسنگ، ٹیکنالوجی کی ترقی، پیشہ ورانہ تحفظ، تابکاری سے تحفظ اور ماحولیاتی انتظام تک کے شعبے شامل ہیں۔
چھ دہائیوں کا تجربہ۔ صلاحیت کو برقرار رکھنے کا مسلسل عزم اور ہندوستان کے جوہری توانائی پروگرام کے مستقبل کی جانب ایک نئے عزم کے ساتھ سفر جاری۔ یورینیم راہ دکھاتا ہے۔










***
ش ح-ظ الف- ش ہ ب
UR No.4617
(ریلیز آئی ڈی: 2319005)
وزیٹر کاؤنٹر : 6