جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر نے سووچھ بھارت دِوس 2026 کے موقع پر خصوصی گرام سبھا کی قیادت کی
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے اعلیٰ افسران نے خصوصی گرام سبھاؤں میں شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 OCT 2026 2:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے 2 اکتوبر ، 2026 ء کو سووچھ بھارت دِوس کے موقع پر گجرات کے نوساری ضلع کے چکھلی بلاک کے ماجی گام گاؤں میں منعقدہ خصوصی گرام سبھا میں شرکت کی۔ خصوصی گرام سبھا میں گجرات حکومت کے کابینہ کے وزیر جناب نریش پٹیل، جوائنٹ سکریٹری اور سووچھ بھارت مشن (گرامین) کے مشن ڈائریکٹر، محترمہ ایشوریہ سنگھ، ضلع کلکٹر اور ضلع ترقیاتی افسر کے علاوہ ریاست اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
خصوصی گرام سبھا کے دوران مرکزی وزیر نے صفائی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا اور سبھی سے اپیل کی کہ صفائی ستھرائی کو صرف ایک دن کی مہم کے بجائے اجتماعی عزم بنایا جائے اور اسے ہماری روزمرہ زندگی، طرزِ عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ نہ ہم خود گندگی پھیلائیں گے اور نہ ہی دوسروں کو ایسا کرنے دیں گے۔
اپنے خطاب کے دوران ، مرکزی وزیر نے ’ سوتنترتا‘ کے ساتھ ’ سووچھتا‘ پر مہاتما گاندھی کی جانب سے دی گئی اہمیت کو یاد کیا اور بتایا کہ آزادی کے بعد سووچھتا کے لیے سب سے اہم کوششیں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کی گئی ہیں۔ اسی کے تحت سووچھ بھارت مشن کی شکل میں ملک گیر جن آندولن نے دیہی صفائی ستھرائی کی صورتِ حال کو تبدیل کر دیا ہے۔ سووچھ بھارت کے لیے یہ جن بھاگیداری نچلی سطح پر مشن کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ خصوصی گرام سبھا کے دوران ایس ایچ ایس 2026 کی کامیابیوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2026 اور ’سووچھ سیوا آکلن‘ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ’ سووچھ سیوا آکلن‘ گرام پنچایت ( جی پی ) کی سطح پر اپنے طور پر خود جائزہ لینے کا سالانہ ڈیجیٹل نظام ہے، جس پر جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر نے ایک پریزنٹیشن پیش کی۔
اس سے قبل مرکزی وزیر نے گرام پنچایت ( جی پی ) کی جانب سے لگائی گئی ’’ ویسٹ ٹو آرٹ‘‘ نمائش کا بھی دورہ کیا۔ اس نمائش میں پھینکے گئے اور ناکارہ مواد کو تخلیقی انداز میں دوبارہ استعمال کرنے کو اجاگر کیا گیا تھا اور کمیونٹی میں ذمہ دارانہ طور پر کچرے کے انتظام کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


’ ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت ، شجرکاری مہم چلائی گئی، جس کے دوران ، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل اور جوائنٹ سکریٹری و مشن ڈائریکٹر، سووچھ بھارت مشن (گرامین) نے پودے لگائے۔ تمام معزز شخصیات اور گرام سبھا کے شرکاء نے مل کر سووچھتا کا عہد بھی لیا۔
2 اکتوبر ، 2026 ء کو سووچھ بھارت دِوس کے موقع پر پورے دیہی بھارت میں سووچھتا ہی سیوا ( ایس ایچ ایس ) 2026 کے تحت ایک اہم سرگرمی کے طور پر خصوصی گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا گیا۔ ان گرام سبھاؤں نے گرام پنچایتوں اور دیہی برادریوں کو مقامی سطح پر صفائی ستھرائی اور کچرے کے بندوبست کی کوششوں کا جائزہ لینے، ایس ایچ ایس 2026 کے نتائج پر تبادلۂ خیال کرنے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2026 کے مطابق کچرے کو چار طرح سے ماخذ پر الگ کرنے کی صورتِ حال کا جائزہ لینے، بڑی مقدار میں کچرا پیدا کرنے والوں کی شناخت اور رجسٹریشن کرنے، اور او ڈی ایف پلس (ماڈل) گرام پنچایتوں میں ’ سووچھ سیوا آکلن‘ پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔
خصوصی گرام سبھا نے موجودہ صورتِ حال اور ضروریات میں پائے جانے والے خلا کا جائزہ لینے اور متعلقہ اقدامات کو پنچایت ترقیاتی منصوبوں، خاص طور پر جی پی ڈی پیز میں شامل کرنے کا موقع اور پلیٹ فارم فراہم کیا، تاکہ نچلی سطح پر ان اقدامات کو مربوط طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔
ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے اعلیٰ افسران نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خصوصی گرام سبھاؤں اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں شرکت کی
- دادر اور نگر حویلی میں ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے ڈپٹی سکریٹری نے سیلی گرام پنچایت میں منعقدہ خصوصی گرام سبھا میں شرکت کی۔ اس دوران سووچھتا ہی سیوا 2026 اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2026 پر تبادلۂ خیال کیا گیا، سووچھتا کا عہد لیا گیا اور صفائی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ دورے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ( ایس ٹی پی ) کا معائنہ اور ’ ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت شجرکاری مہم بھی شامل تھی۔
- جھارکھنڈ میں ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے ڈپٹی سکریٹری نے رانچی ضلع کے نامکم بلاک کی سِتھیو گرام پنچایت کے پِندرکوم گاؤں میں منعقدہ خصوصی گرام سبھا میں شرکت کی۔ گرام سبھا کے دوران ’ سووچھ سیوا آکلن‘ کے مسودے اور شناخت کیے گئے خلاء کو دور کرنے کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ، صفائی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا، سووچھتا کا عہد لیا گیا، ’ ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت شجرکاری کی گئی اور صفائی ستھرائی سے متعلق اثاثوں کا معائنہ کیا گیا۔
- ہریانہ میں ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے ڈپٹی سکریٹری نے پلول ضلع کے پلول بلاک کے رتی پور گاؤں میں منعقدہ خصوصی گرام سبھا میں شرکت کی۔ دورے کے دوران شجرکاری مہم چلائی گئی، کچرے کو الگ کرنے والے شیڈ کا معائنہ کیا گیا اور ’ سووچھ سیوا آکلن‘ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2026 اور مقامی سطح پر صفائی ستھرائی کی کوششوں کے حوالے سے کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کی گئی۔
- مدھیہ پردیش میں ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے اسسٹنٹ ایڈوائزر نے بھوپال ضلع کے پھندا بلاک کی مگلیا ہاٹ اور جھِرنیہ گرام پنچایتوں میں منعقدہ خصوصی گرام سبھاؤں میں شرکت کی۔ گرام سبھاؤں کے دوران شرکاء نے سوچھتا کا عہد لیا اور سووچھتا ہی سیوا 2026، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2026 اور ’ سووچھ سیوا آکلن‘ پر تبادلۂ خیال کیا۔ دورے کے دوران شجرکاری مہم بھی چلائی گئی اور کچرے کو الگ کرنے والے شیڈ کا معائنہ بھی کیا گیا۔

۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا )
U.No. 4580
(ریلیز آئی ڈی: 2318657)
وزیٹر کاؤنٹر : 6