راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جناب  ہری ونش نے  تنزانیہ میں 153ویں آئی پی یو اسمبلی میں بھارتی پارلیمانی وفد کی قیادت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 OCT 2026 12:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3 اکتوبر 2026: راجیہ سبھا کے معزز ڈپٹی چیئرمین  جناب  ہری ونش کی زیرقیادت  بھارتی پارلیمانی وفد 5 سے 9 اکتوبر 2026 تک    یونائیٹڈ ریپبلک آف تنزانیہ  کے اروشا میں منعقد ہونے والی   انٹر پارلیمانی یونین ( آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی اور اس سے متعلقہ اجلاسوں میں شرکت  کے لئے روانہ ہو گیا ہے ۔

آئی پی یو اسمبلی دنیا بھر کے ارکان پارلیمان  کو ’’ شمولیت  ، اعتماد اور سب کے لیے مواقع کے ذریعے  اچھی حکمرانی اور   برادریوں کو بااختیار بنانے ‘‘   کے موضوع پر  تبادلہ خیال کے  لیے یکجا کرے گی۔

بھارتی وفد جناب   ہری ونش، معزز ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا (وفد کے قائد)؛ جناب  انوراگ سنگھ ٹھاکر، ایم پی، لوک سبھا؛ محترمہ اپراجیتا سارنگی، ایم پی، لوک سبھا؛ ڈاکٹر سسمت پاترا، ایم پی، راجیہ سبھا؛ ڈاکٹر سنجے جیسوال، ایم پی، لوک سبھا؛ محترمہ  کمل جیت سہراوت، ایم پی، لوک سبھا؛ ڈاکٹر لتا وانکھیڑے، ایم پی، لوک سبھا؛ محترمہ  بجولی کالیتا میدھی، ایم پی، لوک سبھا؛ اور شری این کے پریم چندرن، ایم پی، لوک سبھا پر مشتمل ہے۔

یہ وفد عصری عالمی اہمیت کے مسائل پر اجلاسوں، پینل مباحثوں اور ورکشاپس کی ایک وسیع رینج میں شرکت کرے گا  اور ان  امور  پر بھارت کے نقطہ نظر کو واضح طور پر پیش کرے گا۔

جناب  ہری ونش گورننگ کونسل، عام مباحثے  ، ہنگامی موضوع پر ہونے والی   بحث اور آئی پی یو   صدر    کے عہدے کے امیدواروں کے ساتھ ہونے والی گفتگو  میں  حصہ لیں گے۔

بھارتی وفد کے ارکان دیگر موضوعات کے علاوہ جمہوریت اور انسانی حقوق، امن اور بین الاقوامی سلامتی، پائیدار ترقی، خواتین کی شرکت ، سائنس اور ٹیکنالوجی، انسدادِ دہشت گردی، صحت، دماغی صحت، اہم معدنیات ،  مصنوعی ذہانت اور کام کے مستقبل ( ، سمندری سلامتی، موسمیاتی تبدیلی اور پہاڑی و سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ جیسے موضوعات پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیں گے۔

بھارتی پارلیمانی وفد کی یہ شرکت آئی پی یو کے ساتھ بھارت کے مسلسل رابطے اور پارلیمانی سفارت کاری، کثیر جہتی مکالمے اور عالمی امن، ترقی، جمہوریت اور برادریوں کو بااختیار بنانے پر اثر انداز ہونے والے مسائل پر پارلیمانوں کے مابین تعاون کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

******

(ش ح- ن  ا)

U.N:4577


(ریلیز آئی ڈی: 2318636) وزیٹر کاؤنٹر : 5