وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 75 کلوگرام مکے بازی کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر لَوْلینا بورگوہین کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 6:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 75 کلوگرام مکے بازی کے مقابلے کے فائنل میں 5-0 کی شاندار کامیابی کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر لَوْلینا بورگوہین کو مبارک باد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لَوْلینا کا کھیلوں کا سفر غیر معمولی عزم اور عمدگی کی عکاسی کرتا ہے۔
جناب مودی نے لَوْلینا بورگوہین کے آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:
’’@LovlinaBorgohai کی جانب سے نہایت عمدہ کارکردگی!
ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 75 کلوگرام مکے بازی کے مقابلے میں فائنل میں 5-0 کی شاندار کامیابی کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر لَوْلینا کو مبارک باد۔ ان کا کھیلوں کا سفر غیر معمولی عزم اور عمدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4546
(ریلیز آئی ڈی: 2318381)
وزیٹر کاؤنٹر : 6