وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ریکرو ٹیم مقابلے میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر انکیتا بھکت، کُم کُم انِل موہود اور کیرتی کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 1:20PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ریکرو ٹیم مقابلے میں ہندوستان کے لیے پہلی مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے پر انکیتا بھکت، کم کم انیل موہود اور کیرتی کو مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ انتہائی سخت مقابلے والے فائنل میں ان تینوں کا تحمل اور درست نشانہ قابلِ ذکر تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ملک بھر کے بے شمار نوجوان تیراندازوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔

جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے ان چیمپئن کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہوں نے انکیتا بھکت، کُم کُم انِل موہود اور کیرتی کے آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

”ایک تاریخی طلائی تمغہ، جس نے پوری قوم کو خوشی سے بھر دیا ہے۔

ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے ریکرو ٹیم مقابلے میں ہندوستان کے لیے پہلی مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے پر انکیتا بھکت، کُم کُم انِل موہود اور کیرتی کو مبارک باد۔ انتہائی سخت مقابلے والے فائنل میں ان تینوں کا تحمل اور درست نشانہ قابلِ ذکر تھا۔ یہ تاریخی کامیابی ملک بھر کے بے شمار نوجوان تیراندازوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔ ہندوستان کو اپنے چیمپئن کھلاڑیوں پر فخر ہے! ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔“

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4514


(ریلیز آئی ڈی: 2318165) وزیٹر کاؤنٹر : 5