وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی اسکیف کشتی رانی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہرشیتا تومر اور شیتل ورما کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 1:18PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے اسکیف مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہرشیتا تومر اور شیتل ورما کو مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ دونوں کھلاڑیوں نے ہندوستان کو تمغہ جیتنے والوں کی صف میں پہنچایا اور گزشتہ کارکردگی کو بھی بہتر بنایا۔
جناب مودی نے ہرشیتا تومر اور شیتل ورما کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر لکھا:
”ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی اسکیف مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہرشیتا تومر اور شیتل ورما کو مبارک باد! عزم اور مستقل مزاجی کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کو تمغہ جیتنے والوں کی صف میں پہنچایا اور گزشتہ کارکردگی کو بھی بہتر بنایا۔ ان دونوں کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔“
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4513
(ریلیز آئی ڈی: 2318164)
وزیٹر کاؤنٹر : 7