وزارت اطلاعات ونشریات
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی جانب سے نیشنل میڈیا سینٹر میں سوچھتا ہی سیوا 2026 کی سرگرمیوں کا انعقاد
بیورو نے شجرکاری، اجتماعی صفائی مہم اور صفائی متروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا 2026 منایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 4:39PM by PIB Delhi
سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے تحت پی آئی بی ہیڈکوارٹرز کے نیشنل میڈیا سینٹر (این ایم سی) میں ماحولیات کے پائیدار تحفظ، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور صفائی کارکنوں کی خدمات کے اعتراف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
مورخہ 30 ستمبر کو’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا اور سبزہ زار میں اضافہ کرنا تھا، ساتھ ہی صاف ستھرا اور سرسبز ماحول بنانے میں اجتماعی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر درختوں کی نشوونماں اور ماحول کے تحفظ کو مشترکہ ذمہ داری کے طور پر اپنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
آج یکم اکتوبر کو ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ مہم کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں نیشنل میڈیا سینٹر کے احاطے کی صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کی گئی اور افسران و اہلکاروں کو صاف ستھرے اور صحت بخش کام کی جگہ کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب دی گئی۔ اس کے ذریعے’ سوچھ بھارت ‘کے مقاصد کو فروغ دینے میں صاف صفائی، حفظانِ صحت اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
آج نیشنل میڈیا سینٹر میں صفائی متروں/سوچھاگرہیوں/صفائی کارکنوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کام کی جگہ پر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے ان کی لگن،کوششوں اور اہم خدمات کو سراہا گیا۔ اس اقدام کے ذریعے صفائی کارکنوں کے کردار کو تسلیم کرنے اور صاف ستھرے و صحت مند ماحول کے قیام میں ان کی مسلسل شراکت کی حوصلہ افزائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل نے ان سرگرمیوں کی قیادت کی،جس میں میں افسران اور اہلکاروں نے بھی پرجوش شرکت کی۔ اس موقع پر ماحولیاتی پائیداری، صاف صفائی اور سرسبز و صحت مند مستقبل کے تئیں ادارے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ان سرگرمیوں کے سلسلے سے ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے مقاصد کے تئیں پی آئی بی کی وابستگی اور صفائی ستھرائی، ماحولیاتی ذمہ داری اور اجتماعی شرکت کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہوا۔
************
ش ح۔ م ع ن-ت ع
(U: 4457)
(ریلیز آئی ڈی: 2317798)
وزیٹر کاؤنٹر : 8