وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کی اسکواش ٹیم کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 4:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کی اسکواش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹیم کی پُرجوش کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقی طور پر پوڈیم پر جگہ بنائی۔
جناب مودی نے کہا کہ اس کامیابی سے نوجوان بھی اسکواش کی جانب راغب ہوں گے، جو ہندوستان میں مقبول ہوتا جارہا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی خواتین کی اسکواش ٹیم پر فخر ہے۔ پُرجوش کوشش کے لیے انہیں مبارکباد۔ انہوں نے شاندار عزم کا مظاہرہ کیا اور حقیقی طور پر پوڈیم پر جگہ بنائی۔ یہ کامیابی نوجوانوں کو بھی اسکواش کی جانب راغب کرے گی، جو ہندوستان میں مقبول ہوتا جارہا ہے: وزیر اعظم @narendramodi‘‘
Proud of the Indian Women’s Squash Team for winning the Bronze Medal at the Asian Games 2026. Congrats to them for a spirited effort. They played with great resolve and secured a richly deserved place on the podium. This success will also motivate youngsters towards squash, which…
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2026
******
ش ح، ش ب۔ ج
Uno- 4452
(ریلیز آئی ڈی: 2317726)
وزیٹر کاؤنٹر : 12