وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم یکم اکتوبر کو بھارت منڈپم میں یو پی ایس سی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم یو پی ایس سی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 2:09PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2026 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ پروگرام سال بھر جاری رہنے والی ان تقریبات کے اختتام کی علامت ہوگا، جن کا آغاز گزشتہ سال یکم اکتوبر کو 1926 میں یو پی ایس سی کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم یو پی ایس سی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یادگاری سکہ، یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ایک کتاب کا اجراء بھی کریں گے جس کا عنوان ہے-’100 اہم عدالتی فیصلے — بھارت میں یو پی ایس سی اور پبلک سروس کمیشنوں کی پالیسیوں کی تشکیل‘
اس پروگرام میں ملک بھر سے متعلقہ فریقین شرکت کریں گے، جن میں ریاستی پبلک سروس کمیشنوں کے چیئرمین اور ارکان، حکومت ہند کے سینئر افسران، ماہرین تعلیم، یو پی ایس سی کے افسران اور دیگر افراد شامل ہیں۔
یہ تقریب 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 2026 کو یو پی ایس سی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے دو روزہ پروگرام کا حصہ ہے۔ پہلے روز بھارت منڈپم میں شتابدی سماروہ-منتھن‘ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ممتاز مقررین خطاب کریں گے، جس کے بعد مختلف موضوعات پر پینل مباحثے منعقد کیے جائیں گے۔
******
ش ح۔ک ح۔ت ع
U. No. 4348
(ریلیز آئی ڈی: 2316934)
وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam