وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 4×400 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے دھرم ویر چودھری، منو ٹی ایس ، جے کمار اور وشال  ٹی کے، کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 9:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 4×400 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے دھرم ویر چودھری، منو ٹی ایس ، جے کمار اور وشال ٹی کے کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے مقررہ فاصلہ کم وقت میں طے کرتے ہوئے تمغہ اپنے نام کیا۔

جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑیوں کی کامیابی مستقبل میں ایتھلیٹکس کھیل کی مقبولیت میں نمایاں تعاون کرے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’واقعی یہ شاندار کامیابی ہے!

مردوں کی 4×400 میٹر ریلے میں ریکارڈ وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے والے دھرم ویر چودھری، منو ٹی ایس، جے کمار اور وشال  ٹی کےکو مبارکباد۔ ان کی کامیابی مستقبل میں ایتھلیٹکس کی مقبولیت میں نمایاں تعاون کرے: PM @narendramodi

ش ح ۔ ع ح۔م ش

U-4331


(ریلیز آئی ڈی: 2316815) وزیٹر کاؤنٹر : 8