کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت 2 سے 31 اکتوبر تک خصوصی مہم 6.0 شروع کرے گی، جس میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 3:22PM by PIB Delhi
حکومت ہند 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6.0 چلائے گی، جس میں صفائی ستھرائی اور سرکاری سرگرمیوں میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے پر زور دیا جائے گا۔ مہم کے دوران ریکارڈ کے موثر انتظام، دفتری جگہ کے موثر استعمال اور سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
اس سالانہ مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی کے طورطریقوں کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التوا حوالہ جات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کو یقینی بنانا ہے۔ خصوصی مہم 6.0 کے دوران ای ویسٹ کو موثر طریقے سے جمع کرنے، الگ کرنے اور سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
یہ مہم 3 مراحل میں چلائی جا رہی ہے۔ 15 سے 30 ستمبر 2026 تک جاری تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمےازالے کے لیے معاملوں کی نشاندہی کر رہے ہیں، جن میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول زیر التوا حوالے، ریاستی حکومتوں کے حوالے، بین الوزارتی حوالےبشمول کابینہ نوٹس، وزیر اعظم کے دفتر سے موصول حوالے، 3 ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا پارلیمانی یقین دہانیاں، عوامی شکایات اور اپیلیں شامل ہیں۔ تیاری کے مرحلے میں فائلوں اور ریکارڈ کا جائزہ، فائلوں کی ریکارڈنگ اور غیر ضروری فائلوں کو ختم کرنا، ای فائلوں کو بند کرنا اور اسکریپ و دیگر غیر ضروری مواد کو ٹھکانے لگانے کے لیے ان کی نشاندہی کرنا بھی شامل ہے۔
مورخہ2 سے 31 اکتوبر 2026 تک نفاذ کے مرحلے کے دوران، محکمے کے تحت آنے والے دفاتر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں گے، ای ویسٹ اور دیگر غیر ضروری مواد کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانا یقینی بنائیں گے اور زیر التوا حوالوں کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے لیے بروقت کارروائی کریں گے۔
مورخہ 16 سے 30 نومبر 2026 تک جائزہ مرحلے میں وزارتوں اور محکموں کے ذریعے انجام دیے گئے کام اور حاصل شدہ نتائج کا جائزہ اور تشخیص کی جائے گی۔
خصوصی مہم 6.0 میں سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای ویسٹ کو موثر طریقے سے جمع کرنے، الگ کرنے اور سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ محکمہ نفاذ کے مرحلے کے دوران ای ویسٹ کے منظم بندوبست اور ماحول دوست طریقے سے ذمہ دارانہ تلفی کو یقینی بنانے کے لیے تیاری کے اقدامات کر رہا ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران محکمہ تجارت نے 88,385 طبعی فائلوں کا جامع جائزہ لیا اور 46,255 طبعی فائلوں کو ختم کیا۔ فائلوں کے منظم جائزے اور ریکارڈ کے انتظام کی اس مشق کے نتیجے میں 36,005 مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی۔
محکمے نے اسکریپ اور دیگر غیر ضروری مواد کو ٹھکانے لگا کر تقریباً 70 لاکھ روپے کی آمدنی بھی حاصل کی، جبکہ مہم کے دوران 277 مقامات کی صفائی کی گئی۔
خصوصی مہم 5.0 نے محکمہ تجارت کے دفاتر میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے منظم انتظام، دفتری جگہ کے موثر استعمال اور غیر ضروری مواد کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے عمل کو مزید مضبوط کیا۔ خصوصی مہم 6.0 انہی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات میں کمی، ریکارڈ کے انتظام، ای ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے اور سرکاری دفتری جگہ کے موثر استعمال پر مسلسل توجہ مرکوز کرے گی۔
***********
ش ح۔ ک ح۔ ا ک م
U No. 4294
(ریلیز آئی ڈی: 2316496)
وزیٹر کاؤنٹر : 13