ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں این آئی ایف ٹی کے طلبہ کی نمایاں کامیابی، 2 سلور میڈل اور ایک میڈل فار ایکسی لینس حاصل  کرنے میں کامیاب


این آئی ایف ٹی کے شرکا نے فیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انٹرایکٹو میڈیا ڈیزائن، ریٹیل سیل اور ویزول مرکنڈائزنگ کے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

این آئی ایف ٹی کی ورلڈ اسکلز 2026 میں شرکت سے  عالمی معیار اور صنعت کے لیے طلبہ کی تیاری کے عزم کو مزید تقویت ملی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 12:11PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) نے 48ویں ورلڈ اسکلز مسابقہ ، شنگھائی 2026میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ این آئی ایف ٹی کے طلبہ اور ماہرین نے فیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انٹرایکٹو میڈیا ڈیزائن، ریٹیل سیل اور ویزول مرکنڈائزنگ سمیت فیشن اور تخلیقی ہنر کے اہم شعبوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

چین  کے شنگھائی میں  23 سے 26 ستمبر 2026  تک منعقد ہونے والے ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں 64 ہنرکے شعبوں میں تقریباً  68 ممالک اور علاقوں سے 1,400 سے زیادہ نوجوان شرکا نے حصہ لیا۔  ہندوستان نے اب تک کے اپنے سب سے بڑے دستے کے ساتھ  63 ہنرکے شعبوں میں 70 شرکا  بھیجے اور  6 سلور میڈل اور 20 میڈل فار ایکسی لینس  کے ساتھ   10ویں پوزیشن  حاصل کی۔

 

اس مقابلے میں این آئی ایف ٹی نے 4 ہنرکے شعبوں —  فیشن ٹیکنالوجی، ویزول مرکنڈائزنگ ، ریٹیل سیل اور ڈیجیٹل انٹرایکٹو میڈیا ڈیزائن  — میں نمائندگی کی۔ اس شرکت سے تخلیقی، ڈیجیٹل اور ریٹیل سے متعلق ہنرکے شعبوں میں فیشن کی تعلیم کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔ این آئی ایف ٹی کے شرکا نے اس کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا اور 3 ہنرکے شعبوں میں  2 سلور میڈل اور ایک میڈل فار ایکسی لینس  حاصل کیے۔

 فیشن ٹیکنالوجی  ورلڈ اسکلز میں این آئی ایف ٹی کی شرکت کا دیرینہ شعبہ رہا ہے اور ادارہ 2011 سے اس ہنرکے شعبے میں حصہ لے رہا ہے۔ شنگھائی 2026 میں  محترمہ ویدھی نیرَو کمار سُتھار ، جو این آئی ایف ٹی گاندھی نگر سے فیشن ڈیزائن کی گریجویٹ  ہیں، نے فیشن ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور میڈل فار ایکسی لینس حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260929121201_96125e.jpg

محترمہ ویدھی نے این آئی ایف ٹی نئی دہلی میں  ہندوستانی ماہر پروفیسر (ڈاکٹر) مونیکا گپتا  اور این آئی ایف ٹی کی تربیتی ٹیم کی رہنمائی میں 4 ماہ کاجامع تربیتی پروگرام مکمل کیا۔ فیشن ڈیزائن اور ورلڈ اسکلز کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والی پروفیسر مونیکا گپتا نے تربیت کے پورے عرصے کے دوران بھرپور تیاری، رہنمائی اور سرپرستی فراہم کی۔ اس پروگرام میں تکنیکی مہارت، کام کی باریک بینی اور درستگی، بین الاقوامی معیار کی پابندی اور ورلڈ اسکلز مقابلے کے ماحول میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260929121209_5bacd0.jpg

 ڈیجیٹل انٹرایکٹو میڈیا ڈیزائن  میں این آئی ایف ٹی ممبئی کے  جناب کووِد اجے گانگریڈے  نے  سلور میڈل  حاصل کیا، جبکہ  این آئی ایف ٹی پنچکولہ کی محترمہ سانیہ جوشی  نے  ریٹیل سیل  میں  سلور میڈل  جیتا۔ ان کی یہ کامیابیاں خاص طور پر اہم ہیں، کیونکہ ریٹیل سیلز اور ڈیجیٹل انٹرایکٹو میڈیا ڈیزائن ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں نمایاں اور ابھرتے ہوئے ہنر کے شعبوں میں شامل ہیں۔ یہ شعبے فیشن اور تخلیقی صنعتوں کی بدلتی ہوئی نوعیت اور اس شعبے میں ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور صارفین کے تجربے کے بڑھتے ہوئے انضمام کی عکاسی کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260929121217_c08890.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260929121224_c66d68.jpg

 

این آئی ایف ٹی کی شرکت  ویزول مرکنڈائزنگ کے شعبے میں بھی رہی، جہاں  این آئی ایف ٹی بنگلورو کی محترمہ انوجا اجے وارے  نے اس ہنر کے شعبے میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image005_20260929121233_5d3202.jpg

این آئی ایف ٹی کے لیے ورلڈ اسکلز کا سفر کسی بین الاقوامی مسابقے  میں محض شرکت سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ طلبہ کو عالمی پیشہ ورانہ معیارات، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، بین الاقوامی معیار اور صنعت کی توقعات سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ تجربہ این آئی ایف ٹی کو اپنے تربیتی طریقہ کار کو مسلسل بہتر بنانے اور عالمی سطح کے بہترین طریقوں کو اپنے تعلیمی اور ہنر سازی کے نظام میں شامل کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔

ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں این آئی ایف ٹی کے شرکا کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ ادارہ ایسے پیشہ ور افراد تیار کرنے کے لیے مسلسل پابند عہد ہے، جو بین الاقوامی سطح پر اعلی ترین معیار کے مطابق مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کامیابی فیشن، ٹیکنالوجی، تخلیقی صلاحیت، ریٹیل اور ڈیجیٹل ہنرمندی کو یکجا کرنے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

این آئی ایف ٹی نے ورلڈ اسکلز شنگھائی 2026 میں اپنے طلبہ، ماہرین، تربیت کاروں، افسران، وزارت ٹیکسٹائل اور ان تمام افراد کو مبارک باد پیش کی، جو ان کی تیاری اور مقابلے میں شرکت کے عمل میں شامل رہے۔

***********

ش ح ۔م ش ع ۔  ت ا

U. No.4281


(ریلیز آئی ڈی: 2316452) وزیٹر کاؤنٹر : 11