وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 5000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر وزیرِ اعظم کی جانب سے پَروُل چودھری کو مبارک باد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 9:15PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 5000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پَروُل چودھری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے آج کہا کہ ان کی کامیابی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔ جناب مودی نے مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 5000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پَروُل چودھری کو مبارک باد۔ ان کی کامیابی ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4265


(ریلیز آئی ڈی: 2316318) وزیٹر کاؤنٹر : 7