نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 6.0 شروع کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 4:08PM by PIB Delhi
مہاتما گاندھی کو ’’صاف ستھرا بھارت‘‘ کا خراج عقیدت پیش کرنے کے وژن کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے زیر التوا معاملات کے نمٹارے کے لیے 2021 میں خصوصی مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ڈی اے آر پی جی نے 2022، 2023، 2024، 2025 اور پھر 2026 میں بھی اس مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلے میں خصوصی مہم 5.0،نومبر 2025 سے اگست 2026 تک چلائی گئی، جس کا مقصد وزارتوں اور محکموں کے ذریعے عوامی شکایات، اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے موصولہ حوالہ جات، ریاستی حکومتوں سے موصولہ حوالہ جات، بین الوزارتی مشاورت اور پارلیمانی یقین دہانیوں کو بروقت اور موثر انداز میں نمٹانا یقینی بنانا تھا۔
زیر التوا معاملات اور صفائی ستھرائی سے متعلق خصوصی مہم 5.0 نیتی آیوگ اور اس کے ماتحت دفاتر، یعنی ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفس (ڈی ایم ای او)، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، جو نیتی بھون میں واقع ہیں، اور اس کے خودمختار ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اکنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (نیلرڈ)، جو نریلا، نئی دہلی میں واقع ہے، کے ذریعے چلائی گئی۔
مہم کے دوران عوامی شکایات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ حوالہ جات کے نمٹارے میں تیزی آئی۔ نیتی آیوگ نے کامیابی کے ساتھ 4,105 عوامی شکایات، وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ 127 حوالہ جات، عوامی شکایات سے متعلق 34 اپیلیں اور 5 پارلیمانی یقین دہانیوں کو نمٹایا۔ اس کے علاوہ فائلوں کے نمٹارے اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال کے ذریعے تقریباً 90 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی۔ ناکارہ اور فالتو سامان کی فروخت سے مجموعی طور پر 1,96,905 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
گزشتہ برسوں کی کامیابی کے پیش نظر نیتی آیوگ خصوصی مہم 6.0 کے لیے تیاریاں کر رہا ہے، جس کا مقصد مرکزی سکریٹریٹ کے ساتھ ساتھ ماتحت اور منسلک دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا ہے۔ مہم کے اس مرحلے میں اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں سے موصولہ حوالہ جات، بین الوزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، وزیر اعظم کے دفتر سے موصولہ حوالہ جات، عوامی شکایات اور عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کے زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور غیر ضروری فائلوں اور دستاویزات کو ختم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دفاتر کی مجموعی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جس میں جگہ کے بہتر انتظام اور فیلڈ دفاتر میں کام کرنے کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کو ترجیح دی جائے گی۔
******
ش ح ۔ ش ب ۔ م ا
UR No-4223
(ریلیز آئی ڈی: 2316060)
وزیٹر کاؤنٹر : 7