عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سادھنا شرنکھلا 2026: ملک بھر کے تربیتی اداروں میں تبدیلی کی جانب ایک پہل


تربیتی اداروں سے صلاحیت سازی کے اداروں تک

شہریوں پرمرکوز (ناگرک دیوو بھوا) کے جذبے پر مبنی حکمرانی کے بنیادی اصولوں کو آگے بڑھانا اولین ترجیح

وجے واڑہ (آندھرا پردیش)، گوہاٹی (آسام)، لکھنؤ (اتر پردیش) اور پونے (مہاراشٹر) میں چار علاقائی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 10:47AM by PIB Delhi

 

صلاحیت سازی  کاکمیشن (سی بی سی) ’سادھنا‘ (قومی ترقی کے لیے موافقانہ ترقی اور انسانی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا) شرنکھلا 2026 کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ علاقائی سطح پر مشاورت اور تبادلہ خیال کا ایک ملک گیر سلسلہ ہے، جس کا مقصد مشن کرم یوگی کے تحت تربیتی اداروں کو حکمت عملی پر مبنی اور صلاحیت و اہلیت مرکوز صلاحیت سازی کے اداروں میں تبدیل کرنا ہے۔ سادھنا شرنکھلا ان مشاورتوں اور تبادلہ خیال کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے جو چار علاقائی ٹاسک فورسز، 2 سے 8 اپریل 2026 تک منعقد سادھنا سپتاہ 2026 اور 15 مئی 2026 کو ’’صلاحیت سازی کو ادارہ جاتی شکل دینا: تربیت سے کارکردگی سے منسلک حکمرانی تک‘‘ کے موضوع پر منعقد قومی محکمہ جاتی سربراہی اجلاس کے دوران ہوئے تھے۔

سادھنا شرنکھلا کی علاقائی ورکشاپس ڈیڑھ روزہ پروگرام کے طور پر منعقد کی جائیں گی۔ ان میں متعلقہ خطے کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تربیتی اداروں کے سربراہان اور فیکلٹی، سرکاری شعبے کی کمپنیوں، صنعتی شراکت داروں، متعلقہ شعبے کے ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے نمائندے شرکت کریں گے۔

علاقائی سیریز کا آغاز جنوبی خطے سے 29–30 ستمبر 2026 کو وجے واڑہ، آندھرا پردیش میں ہوگا، جس کے بعد شمال مشرقی خطے کی ورکشاپ 9–10 اکتوبر 2026 کو گوہاٹی، آسام، شمالی خطے کی ورکشاپ 23 تا24اکتوبر 2026 کو لکھنؤ، اتر پردیش اور مغربی خطے کی ورکشاپ16 سے17 نومبر 2026 کو پونے، مہاراشٹر میں منعقد ہوگی (تاریخ کی توثیق ہونا باقی ہے)۔ ورکشاپس میں میزبان ریاست کے عزت مآب وزیر اعلیٰ شرکت کریں گے، جبکہ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے عزت مآب وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی باوقار موجودگی بھی  رہے گی۔

وجے واڑہ میں افتتاحی پروگرام میں آندھرا پردیش کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈو شرکت کریں گے، جبکہ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی موجود رہیں گے۔ اس میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری کے افسران اور تربیتی ادارے شرکت کریں گے۔

سادھنا شرنکھلا ادارہ جاتی تبدیلی سے متعلق قومی سطح کے مکالمے کو علاقائی سطح تک لے جائے گی، تاکہ اسے مقامی ضروریات کے مطابق مزید مؤثر بنایا جا سکے اور اس پر عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ گزشتہ مشاورتوں میں ایک ایسے متحدہ فریم ورک کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے، جو تربیتی اداروں کو محض الگ الگ تربیت فراہم کرنے والے اداروں سے آگے بڑھا کر حکمت عملی پر مبنی اور صلاحیت و اہلیت مرکوز صلاحیت سازی کے اداروں میں تبدیل کرنے کی رہنمائی کرے۔

مقصد

ان علاقائی ورکشاپس کا بنیادی مقصد ریاستوں، تربیتی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ساتھ لاکر تربیتی اداروں کو صلاحیت سازی کے اداروں میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ ادارے مختلف ادارہ جاتی حالات اور ضروریات کے مطابق کام کریں گے اور صلاحیت سازی کے منصوبوں (سی بی پی) کی بنیاد پر کام کریں گے۔ یہ منصوبے حکومت کی جانب سے مختلف ذمہ داریوں کے لیے درکار اہلیتوں کو مخصوص ادارہ جاتی اقدامات میں تبدیل کریں گے، تاکہ صحیح کردار کے لیے، صحیح وقت پر، صحیح صلاحیت سازی فراہم کی جا سکے۔

مشاورت میں ادارہ جاتی حکمرانی اور قیادت، عملی کارکردگی اور باہمی تعاون کے لیے فریم ورک تیار کرنے، کرم یوگی کوالٹی فریم ورک (کے کیو ایف) کے مطابق تربیت کے معیار کو بہتر بنانے، فیکلٹی اور اہلیتوں کی ترقی، نیز ڈیجیٹل اور نئی ٹیکنالوجیز کو منظم طریقے سے اپنانے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس تبدیلی کے نفاذ کی بنیاد یونیفائیڈ نیو ایج نیشنل ٹریننگ انیشی ایٹو (یو این این اے ٹی آئی) پورٹل پر ہوگی۔ 900 سے زائد تربیتی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم سے جوڑتے ہوئے، یو این این اے ٹی آئی طے شدہ فریم ورک کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے، اداروں کو زیادہ نمایاں بنانے، ہموار باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اعداد و شمار پر مبنی مسلسل ادارہ جاتی بہتری میں معاونت کرے گا۔ یو این این اے ٹی آئی ایکسچینج (یو ایکس چینج) تربیتی اداروں کے نیٹ ورک میں تربیتی کورسز، فیکلٹی اور بنیادی ڈھانچے کے اشتراک اور ان تک رسائی کو آسان بنائے گا، جس سے باہمی تعاون اور مشترکہ استفادے کو مزید تقویت ملے گی۔

ان مشاورتوں سے حاصل ہونے والی معلومات اور تجربات تربیتی اداروں کی تبدیلی کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ مشن کرم یوگی کے اس عزم کی بھی توثیق کرے گا کہ حکومت کے تمام سطحوں کے اہلکاروں، آشا کارکنوں سے لے کر سکریٹریوں تک کو ایسی صلاحیتوں سےآراستہ کیا جائے جو وکست بھارت @ 2047 کی جانب سفر میں شہریوں کے لیے زیادہ مؤثر نتائج فراہم کرنے میں مددگار ہوں۔

سادھنا شرنکھلا شہریوں پر مرکوز جذبے (ناگرک دیوو بھوا) پر مبنی حکمرانی کے بنیادی اصولوں کو آگے بڑھائے گی اور قومی سطح سے علاقائی سطح تک مشاورت (جن بھاگیداری) کے جذبے کو وسعت دے گی۔ اس کے ذریعے مشن کرم یوگی کے تحت ایک مربوط، فعال اور مستقبل کی ضروریات کے لیے تیار صلاحیت سازی کے نظام کی تشکیل کے لیے مقامی حالات کے مطابق اقدامات کو ممکن بنایا جائے گا۔

****

ش ح ۔م ع ن۔ خ م

U. No.4202


(ریلیز آئی ڈی: 2315866) وزیٹر کاؤنٹر : 14