وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں اسکواش کے  مردوں کےسنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ابھے سنگھ کو مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2026 8:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے اسکواش  کے سنگلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ابھے سنگھ کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی مہارت اور عزم نے ہندوستان  کے سر کو فخر سے بلند کیاہے اور یہ کامیابی برسوں کی ان کی سخت محنت کی عکاس ہے۔ جناب مودی نے ان کے آئندہ سفر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

 

’ایشین گیمز میں اسکواش کے مردوں کےسنگلز مقابلے چاندی کا تمغہ جیتنے پر ابھے سنگھ کو مبارکباد! ان کی مہارت اور عزم نے ہندوستان کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ کامیابی ان برسوں کی محنت کی عکاسی کرتی ہے، جو انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کی ہے۔ ان کے آئندہ سفر کے لیے نیک خواہشات:پی ایم @نریندر مودی‘

*****

 

ش ح ۔م ع ن۔ خ م

U. No.4201


(ریلیز آئی ڈی: 2315845) وزیٹر کاؤنٹر : 4