وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے لتا منگیشکر کی جینتی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 9:27AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی جینتی کے موقع پر انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لتا دیدی نے اپنی بے مثال اور الہامی گائیکی کے ذریعے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ لتا منگیشکر نے نہ صرف اپنی سُریلی آواز سے ہندوستان کو سجایا اور سنوارا بلکہ ملک کی خوشحالی سے متعلق ہر کوشش کی ہمیشہ حوصلہ افزائی بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں لتا منگیشکر کی بے مثال خدمات کو آنے والی نسلیں بھی ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا:
"اپنی الہامی گائیکی کی صلاحیت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والی لتا دیدی کو ان کی جینتی پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے نہ صرف اپنی سُریلی آواز سے ہندوستان کو سجایا اور سنوارا بلکہ ملک کی خوشحالی سے جڑی ہر کوشش کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں ان کی بے مثال خدمات کو نسل در نسل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ت ۔ن م۔
U-4193
(ریلیز آئی ڈی: 2315785)
وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam