وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تلوتّما سین، ودارسا ونود کوچالمکل اور آشی چوکسی کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 SEP 2026 7:48PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تلوتّما سین، ودارسا ونود کوچالمکل اور آشی چوکسی کو مبارکباد دی اور ان کی درستی کے مظاہرے کا ذکر کیا۔
وزیرِ اعظم نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے وقتوں میں مزید کام یابیاں حاصل کرتے رہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے لکھا:
تلوتّما سین، ودارسا ونود کوچالمکل اور آشی چوکسی کے ذریعے درستی کا ایک بہترین مظاہرہ!
ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انھیں مبارکباد۔
”آنے والے وقتوں میں وہ مزید کام یابیاں حاصل کرتے رہیں: وزیرِ اعظم نریندر مودی“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 4165
(ریلیز آئی ڈی: 2315407)
وزیٹر کاؤنٹر : 4