وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر منوش شاہ اور دیا چتلے کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 SEP 2026 7:53PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر منوش شاہ اور دیا چتلے کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ تمغہ بھارت میں ٹیبل ٹینس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں ایک اور قابلِ فخر لمحہ کا اضافہ کرتا ہے، اور انھوں نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ان کا عزم بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو اس کھیل کو اپنانے اور اعلیٰ اہداف حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے کہا:
”ایشیائی کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر منوش شاہ اور دیا چتلے کو مبارکباد۔
یہ تمغہ بھارت میں ٹیبل ٹینس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں ایک اور قابلِ فخر لمحہ کا اضافہ کرتا ہے۔ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 4167
(ریلیز آئی ڈی: 2315406)
وزیٹر کاؤنٹر : 4