وزارت دفاع
’آتم نربھر بھارت’ کو بڑا فروغ: وزارت دفاع نے بھارتی فضائیہ کے لیے 160 سیٹلائٹ اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ہتھیاروں کی خریداری کے لیے بی ڈی ایل کے ساتھ 811 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 4:45PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے بھارتی فضائیہ کے لیے 160 سیٹلائٹ اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ہتھیاروں (ایس اےٹی-ایس اےاے ڈبلیو) اور متعلقہ سازوسامان کی خریداری کے لیے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ بی ڈی ایل کے ساتھ 810.79 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ ‘خریدیں’ (بھارتی – مقامی طور پر ڈیزائن، تیار اور تیار کردہ)’ زمرے کے تحت کیا گیا ہے۔ معاہدے پر 23 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
_20260923164619_20b9c2.jpeg)
ایس اےٹی-ایس اےاے ڈبلیو فضا سے زمین پر مار کرنے والا ایک درست نشانہ لگانے والا گلائیڈ بم ہے، جسے جیگوار، ہاک اور ایس یو-30 ایم کے آئی جیسے جنگی طیاروں سے داغا جاسکتا ہے۔ اس میں طویل فاصلے سے دشمن کے ہوائی اڈوں کو غیر مؤثر بنانے کی صلاحیت ہے۔ ڈی آر ڈی او کی جانب سے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے اس نظام میں 60 فیصد مقامی اجزا شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ابتدائی پیمائشی یونٹ، طویل تاخیر سے اثرانداز ہونے والا فیوز اور ٹوئن اسٹور کیریئر جیسے ذیلی نظاموں کو بھی مقامی سطح پر تیار کیا جائے گا، جس سے دفاعی شعبے میں ‘آتم نربھرتا’ کو مزید فروغ ملے گا۔
ایس اےٹی-ایس اےاے ڈبلیو کی فراہمی 2027-28 اور 2028-29 کے دوران مقرر کی گئی ہے۔ اس کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت سے اس کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے وہ بلا رکاوٹ اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے ساتھ ملک کی دفاعی تیاری کو بھی مزید مضبوط بنا سکے گی۔
**********
ش ح۔۔ ا ک۔ ر ب
U-3981
(ریلیز آئی ڈی: 2314044)
وزیٹر کاؤنٹر : 12