امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ ( ایم ایچ اے ) ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی ) کے ذریعے منعقد کی جانے والی خصوصی مہم 6 میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو مستقل طور پر فروغ دینے اور زیر التواء معاملات کو کم سے کم کرنے کے ویژن سے متاثر ہوکر یہ مہم صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، کام کاج کو منظم بنانے اور زیر التواء شکایات کے ازالے کے مقصد سے چلائی جا رہی ہے
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں اِن فیلڈ اور دور دراز علاقوں میں واقع دفاتر پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، جو براہ راست عوام سے رابطے میں رہتے ہیں
وزارت داخلہ میں خصوصی مہم 6 کے دوران پائیدار اور ماحول دوست کام کی جگہیں بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف زمروں کے زیر التواء حوالہ جات اور معاملات کو نمٹانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 1:16PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی خصوصی مہم 6 میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ مہم دو مرحلوں میں چلائی جائے گی:
- تیاری کا مرحلہ: 15 ستمبر سے 30 ستمبر ، 2026 ء تک
- عمل درآمد کا مرحلہ: 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر ، 2026 ء تک
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سرکاری کام کاج میں صفائی ستھرائی کو مستقل طور پر رائج کرنے اور زیرِ التواء معاملات کو کم سے کم کرنے کے ویژن سے متاثر ہوکر یہ مہم صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، کام کاج کو منظم بنانے اور زیرِ التواء شکایات کے ازالے کے مقصد سے چلائی جا رہی ہے۔ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں اِن فیلڈ اور دور دراز علاقوں میں واقع دفاتر پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، جو براہ راست عوام سے رابطے میں رہتے ہیں۔
وزارتِ داخلہ میں خصوصی مہم 6 کے دوران پائیدار اور ماحول دوست کام کی جگہیں بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف زمروں کے زیر التواء حوالہ جات اور معاملات کو نمٹانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان میں اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات ، پارلیمانی یقین دہانیاں، بین وزارتی مشاورت، عوامی شکایات اور اپیلیں، نیز ریکارڈ کے بہتر انتظام سے متعلق امور شامل ہیں۔
وزارت میں خصوصی مہم 6 کے عمل درآمد کی اعلیٰ ترین سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) اور مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی اوز) کو ، اس مہم کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ہے اور انہیں مہم کے تحت مقرر کردہ مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے اور اضافی اقدامات کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
وزارت ، صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام، زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے اور صاف ستھرے، سرسبز اور زیادہ پیداواری کام کی جگہیں بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کے ذریعے خصوصی مہم کے حاصل شدہ فوائد کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
وزارت داخلہ اور اس سے منسلک و ماتحت ادارے زیر التواء معاملات کو کم کرنے، صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور ریکارڈ کے مؤثر انتظام کے لیے خصوصی مہم میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ نومبر ، 2025 ء سے اگست ، 2026 ء کے دوران ، وزارت اور اس کے فیلڈ اور دور دراز علاقوں میں واقع دفاتر نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے اور زیادہ صاف ستھرا اور مؤثر کام کاج کا ماحول بنانے میں نمایاں پیش رفت کی۔
اس مدت کے دوران حاصل کی گئی اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:
- فیلڈ اور دور دراز علاقوں میں واقع دفاتر سمیت وزارت کی جانب سے مختلف مقامات پر 761 صفائی مہمات چلائی گئیں۔
- اراکین پارلیمنٹ کے 299 حوالہ جات ، ریاستی حکومتوں کے 336 حوالہ جات اور وزیر اعظم کے دفتر کے 7 حوالہ جات نمٹائے گئے۔
- اس مدت کے دوران ، موصول ہونے والی 52,050 عوامی شکایات اور 7,410 عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کا وزارت کی جانب سے ازالہ کیا گیا۔
- وزارت داخلہ اور مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) کے دفاتر میں 1,02,084 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔
اعداد و شمار کو آسانی سے یکجا کرنے اور ان کی درستگی یقینی بنانے کے لیے ، وزارت داخلہ ایک داخلی پورٹل کا استعمال کر رہی ہے، جس کے ذریعے وزارت کے تمام شعبے، نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے اور دلّی پولیس، مہم سے متعلق اعداد و شمار اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس پورٹل کی مدد سے مختلف شعبوں اور دفاتر کے ساتھ مؤثر تال میل قائم کرنے کے ساتھ ساتھ درست اعداد و شمار بروقت جمع کرنے اور یکجا کرنے میں بھی سہولت حاصل ہوئی ہے۔
..............
) ش ح – م م - ع ا )
U.No. 3963
(ریلیز آئی ڈی: 2313906)
وزیٹر کاؤنٹر : 8