زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جناب شیوراج سنگھ چوہان کی سخت کارروائی،رشوت کی شکایت پر افسر معطل
وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے رشوت کی شکایت پر افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا
شیوراج سنگھ چوہان کی فوری کارروائی: رشوت کی شکایت پر مارکیٹنگ افسر معطل
گودام کی سبسڈی جاری کرنے میں رشوت کی شکایت کے بعد افسر معطل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 SEP 2026 4:51PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود جناب شیو راج سنگھ چوہان نے وزارت زراعت کے مارکیٹنگ افسر انوراگ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ کارروائی مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں واقع دو گوداموں سے رشوت طلب کرنے کی شکایت کے بعد کی گئی ہے۔
شکایت کے مطابق، افسر نے سیہور ضلع میں معائنے کے دوران مبینہ طور پر سبسڈی کی رقم جاری کرنے کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا۔ بھیروندا تحصیل میں واقع شیوائے گودام سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے جبکہ رہٹی علاقے کے بہیرا کھیڑی گاؤں میں واقع شری کرشن گودام سے مبینہ طور پر 60 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
مرکزی وزیر زراعت جناب شیو راج سنگھ چوہان کے علم میں شکایت لائی گئی۔ الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر موصوف نے معاملے میں فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ ان کی ہدایت پر مارکیٹنگ افسر انوراگ کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا۔ اس کارروائی سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ کسانوں اور گودام مالکان سے متعلق سرکاری امور میں بے ضابطگی یا رشوت ستانی کی شکایات کو وزارت سنجیدگی سے لے گی اور ان پر کارروائی کی جائے گی۔
*****
ش ح۔ض ر۔ش ت
U.NO-3867
(ریلیز آئی ڈی: 2313140)
وزیٹر کاؤنٹر : 10