دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت اکتوبر 2026 سے زیادہ تر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کے تربیتی بیچ شروع کرے گی
ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 اسکیم کے تحت 34,920 دیہی نوجوانوں کو اکتوبر 2026 سے ہنرمندی کی تربیت دی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 SEP 2026 9:49AM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت اکتوبر 2026 سے زیادہ تر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دین دیال اپادھیائے-گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) 2.0 کے تربیتی بیچ شروع کرنے جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں—اوڈیشہ، میزورم، سکم، مدھیہ پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، ہماچل پردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، اتر پردیش، پڈوچیری، کرناٹک، تلنگانہ اور بہار—میں تربیتی بیچ شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ان 14 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31 دسمبر 2027 تک 3,57,112 دیہی نوجوانوں کو تربیت دینے کے منظور شدہ ہدف کے مقابلے میں 34,920 دیہی نوجوانوں پر مشتمل 1,164 بیچ اکتوبر 2026 میں اپنی تربیت شروع کریں گے۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 پورٹل کے مطابق، 24 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے 1,200 سے زیادہ منصوبوں کے لیے 5.6 لاکھ اہداف پہلے ہی مختص کیے جا چکے ہیں۔ دیگر ریاستوں کو بھی اہداف مختص کیے جا رہے ہیں۔ مرحلہ وار جائزہ اجلاسوں سے تربیتی بیچ شروع کرنے کے عمل میں تیزی آئے گی۔
ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کی تیاری
ڈی ڈی یو-جی کے وائی ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے، جو دیہی غریب نوجوانوں کو روزگار سے منسلک ہنرمندی کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ اس تربیت کا دورانیہ 3 ماہ سے 12 ماہ تک ہے۔ اجلاس میں ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کے نفاذ کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام 31 حصہ لینے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 2026-28 کی دو سالہ مدت کے لیے اہداف مختص کیے جا چکے ہیں۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے کارروائی کا ایک اہم مرحلہ ہے اور نفاذ کرنے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ وہ منصوبہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) کو اہداف مختص کرنے کے عمل میں تیزی لائیں اور مقررہ وقت کے مطابق تربیتی بیچ شروع کریں۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 31 اکتوبر 2026 تک تربیت شروع کرنے کے لیے منصوبہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) کو اہداف مختص کرنا یقینی بنانا ہے۔ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں اور نفاذ کرنے والی 31 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے وزارت کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اہل دیہی نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے پی آئی اے کو 5 لاکھ سے زیادہ اہداف پہلے ہی مختص کیے جا چکے ہیں۔ زیادہ تر ریاستیں اکتوبر 2026 میں تربیت شروع کرنے اور دیہی نوجوانوں کو متحرک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
مربوط ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 پورٹل
وزارت نے بتایا کہ ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کا مربوط پورٹل منصوبے کے پورے عمل کو ہموار کرنےاور زیادہ کارکردگی، شفافیت اور ڈیجیٹل نگرانی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
ریاستی خزانے کے پورٹلز کے ساتھ پورٹل کے انضمام کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں یہ کام زیر التوا تھا۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دیہی اسکلز پورٹل کے ذریعے آن لائن ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 30 ستمبر 2026 تک ضروری انضمام مکمل کر لیں۔
پی آئی اے کو مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے واقف کرانے کے لیے وزارت اکتوبر 2026 کے دوران چار مقامات پر ہائبرڈ موڈ میں علاقائی ورکشاپس منعقد کر رہی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان ورکشاپس میں کچھ پی آئی اے کی بالمشافہ شرکت یقینی بنائیں۔ ورکشاپس شیلانگ (5.10.2026)، وجئے واڑہ (7.10.2026)، ممبئی (9.10.2026) اور دھرم شالا (16.10.2026) میں منعقد کی جائیں گی، جہاں پی آئی اے کو ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 پورٹل، اس کے طریقۂ کار اور کام کرنے کے طریقے سے واقف کرانے اور نفاذ سے متعلق خدشات دور کرنے کا موقع ملے گا۔
اجلاس کے دوران اسکیم کی مالی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں حصہ لینے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بتایا کہ اکتوبر 2026 سے تربیتی بیچ شروع ہونے کے ساتھ اخراجات میں اضافے کی توقع ہے۔
جائزہ اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیا گیا، جس میں جوائنٹ سکریٹری (اسکل)، ڈائریکٹر (اسکل)، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) اور دیگر ریاستی عہدیداروں نے شرکت کی۔
***
UR-3776
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2312374)
وزیٹر کاؤنٹر : 25