وزیراعظم کا دفتر
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی
دونوں رہنماؤں نے بھارت-متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا
متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھارت کی کامیاب برکس صدارت پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 4:32PM by PIB Delhi
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بھارت-متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھارت کی کامیاب برکس صدارت پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے برکس سربراہ اجلاس میں عزت مآب ولی عہد شیخ خالد کی شرکت اور بھارت کی صدارت کے تحت ٹھوس نتائج حاصل کرنے میں متحدہ عرب امارات کے تعاون اور شراکت داری کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی کوششوں میں مسلسل تعاون اور باہمی رابطہ برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
***
ش ح۔ش ت ۔ م الف
U. No- 3800
(ریلیز آئی ڈی: 2312100)
وزیٹر کاؤنٹر : 9