بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پی ایم وشوکرما اسکیم کے تین سال مکمل، 30 لاکھ ہنرمند کاریگر وں کا اسکیم میں اندراج
مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ جناب شبھیندو ادھیکاری نے روایتی کاریگروں کو بااختیار بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کا اظہار کیا
پی ایم وشوکرما کے تحت 30 لاکھ مستفیدین رجسٹرڈ؛ تقریباً 24.50 لاکھ افراد بنیادی ہنرمندی کی ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں: مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جتن رام مانجھی
خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا مضبوط خاندانوں، مستحکم معاشرے اور خوشحال ‘وکست بھارت’ کی تعمیر کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے: وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے مغربی بنگال کے کولکاتا میں دھنو دھانیہ آڈیٹوریم میں اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 1:00AM by PIB Delhi
حکومت ہند کی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع دھنو دھانیہ آڈیٹوریم میں پی ایم وشوکرما اسکیم کی تیسری سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اسکیم کے نفاذ کے تین سال مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔
مئی 2026 میں مغربی بنگال بھی پی ایم وشوکرما اسکیم کے نفاذ میں شامل ہوا، جو ریاست کے روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو جامع تعاون فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ کولکاتا میں منعقدہ تقریب میں اس بات کو نمایاں کیا گیا کہ اسکیم کے ذریعے وشوکرما کاریگروں کو ہنرمندی کی تربیت، جدید آلات، ادارہ جاتی قرض اور مارکیٹ سے جوڑنے کی سہولت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
پی ایم وشوکرما اسکیم کی تیسری سالگرہ کے موقع پر وشوکرما کاریگروں کے قدیم اور روایتی فنون و دستکاری کی بھرپور عکاسی کرنے والی ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح مرکزی کابینی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب جتن رام مانجھی، مرکزی وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای محترمہ شوبھا کرندلاجے، حکومتِ مغربی بنگال کے وزیر برائے ایم ایس ایم ای و ٹیکسٹائل جناب دیپک برمن اور حکومتِ مغربی بنگال کے وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای و ٹیکسٹائل جناب اشوک ڈِنڈا نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس نمائش نے مغربی بنگال کے وشوکرما کاریگروں کو اپنی روایتی دستکاری اور کاروباری صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ جناب شبھیندو ادھیکاری نے ریاست کے روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو ہنرمندی کی تربیت اور قرض کی سہولت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما کے اصل محرک وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے تبدیلی پر مبنی وژن کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اسکیم نے ملک بھر کے کاریگروں اور دستکاروں کے روزگار اور معاش کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مغربی بنگال میں پی ایم وشوکرما اسکیم کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 7 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ مغربی بنگال، وشوکرما کاریگروں کو اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے درکار سہولیات فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرے گی۔
وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومتِ مغربی بنگال، حکومتِ ہند کی وزارتِ ایم ایس ایم ای کے ساتھ مل کر ریاست بھر میں پی ایم وشوکرما اسکیم کے مؤثر اور بروقت نفاذ کے لیے مربوط کوششیں کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ اسکیم کی تشہیر اور عمل درآمد کو مزید مضبوط بنائیں، تاکہ اس کے فوائد ہر اہل کاریگر اور دستکار تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے مغربی بنگال میں وزارتِ ایم ایس ایم ای کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے نفاذ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں اور اقدامات سے ریاست میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کاروباری اداروں کی ترقی میں معاونت اور ایم ایس ایم ای کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مؤثر اور کامیاب نفاذ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے‘وکست بھارت’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای جناب جتن رام مانجھی نے پی ایم وشوکرما اسکیم کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ یہ اسکیم وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 17 ستمبر 2023 کو روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو ہنرمندی کی تربیت، جدید ٹول کِٹ، قرض اور مارکیٹ سے متعلق معاونت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے مقصد سے شروع کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت اب تک 30 لاکھ مستفیدین کا رجسٹریشن ہو چکا ہے، جن میں سے تقریباً 24.50 لاکھ افراد بنیادی ہنرمندی کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ انڈیا پوسٹ کے ذریعے 18.15 لاکھ جدید ٹول کِٹس فراہم کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 6.18 لاکھ وشوکرما کاریگروں کو 5 فیصد سالانہ رعایتی شرحِ سود پر ایک لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 5,297 کروڑ روپے ہے۔
مرکزی وزیرِ مملکت برائے ایم ایس ایم ای محترمہ شوبھا کرندلاجے نے پی ایم وشوکرما اسکیم کی تیسری سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے مستفیدین کو مبارکباد دی اور ان کے کاروباری سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستفیدین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پی ایم وشوکرما کے تحت دستیاب مواقع اور سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کامیاب کاروباری بننے کی سمت آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب مغربی بنگال کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ریاست حال ہی میں پی ایم وشوکرما اسکیم میں شامل ہوئی ہے اور ریاست میں اس اسکیم کے تحت وزارتِ ایم ایس ایم ای کا یہ پہلا پروگرام ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا مضبوط خاندانوں، مستحکم معاشرے اور خوشحال ‘وکست بھارت’ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔
حکومتِ مغربی بنگال کے وزیر برائے ایم ایس ایم ای و ٹیکسٹائل شری دیپک برمن نے کہا کہ پی ایم وشوکرما اسکیم روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ایک اہم تبدیلی کا ذریعہ بن کر ابھری ہے، جو انہیں پائیدار روزگار حاصل کرنے اور اپنے کاروباری اداروں کو مضبوط بنانے کے قابل بنا رہی ہے۔
انہوں نے ہندوستان کے مالا مال روایتی دستکاری کے ورثے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ کاریگروں کی خوشحالی اور معاشی ترقی میں ان کے کردار کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی خاطر حکومتِ ہند کی کوششوں کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومتِ ہند کی وزارتِ ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بھرت کھیڑا نے گزشتہ تین برسوں کے دوران اسکیم کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا اور روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو ہنرمندی کی تربیت، جدید آلات، سستے قرض اور مارکیٹ سے جوڑنے کی سہولت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے وزارتِ ایم ایس ایم ای کی مختلف اسکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت اور حالیہ اصلاحات کا بھی ذکر کیا، جن کا مقصد اس شعبے کو مزید مضبوط بنانا، مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور ایم ایس ایم ایز کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔
مغربی بنگال کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مشرقی اور شمال مشرقی خطوں کے لیے ایک اہم دروازے کے طور پر ابھر رہی ہے اور ترقی کے ایک اہم محرک کی حیثیت اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ایم ایس ایم ای شعبے کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ڈاکٹر راج نیش، ایڈیشنل سکریٹری و ڈیولپمنٹ کمشنر، وزارتِ ایم ایس ایم ای، حکومتِ ہند نے پی ایم وشوکرما اسکیم پر ایک پریزنٹیشن دیا، جس میں اسکیم کی اہم خصوصیات، کامیابیوں اور روایتی کاریگروں و دستکاروں کو فراہم کی جانے والی جامع معاونت کو اجاگر کیا گیا۔ اس معاونت میں ہنرمندی کی تربیت، جدید ٹول کِٹس، قرض اور مارکیٹ سے جوڑنے کی سہولت شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 17 ستمبر 2023 کو اسکیم کے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ مستفیدین اس کے فوائد حاصل کر چکے ہیں۔ اب مغربی بنگال کے بھی اسکیم میں شامل ہونے کے بعد وزارتِ ایم ایس ایم ای ریاست میں پی ایم وشوکرما اسکیم کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔



پی ایم وشوکرما اسکیم کی تیسری سالگرہ کی تقریب کے دوران مغربی بنگال کے وشوکرما کاریگروں میں پی ایم وشوکرما شناختی کارڈ/سرٹیفکیٹ، ٹول کِٹس اور ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر حکومت مغربی بنگال کے وزیرِ مملکت برائے ایم ایس ایم ای و ٹیکسٹائل جناب اشوک ڈِنڈا، حکومتِ مغربی بنگال کے چیف سکریٹری جناب منوج کمار اگروال اور ایڈیشنل چیف سکریٹری، ایم ایس ایم ای جناب انوپ کمار اگروال نے شرکت کی۔
تقریب میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے 2,000 سے زائد وشوکرما کاریگروں اور پنچایتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ حکومتِ ہند کی وزارتِ ایم ایس ایم ای، وزارتِ ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری، وزارتِ خزانہ کے محکمہ مالیاتی خدمات، بینکوں، ڈاک محکمہ اور حکومتِ مغربی بنگال کے اہم افسران بھی موجود رہے۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کی تیسری سالگرہ حکومتِ ہند کی ان کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جن کا مقصد کاریگروں اور دستکاروں کو دیہی سطح پر کام کرنے والے ہنرمندوں سے اپنے کاروباری ادارے قائم کرنے والے کامیاب صنعت کاروں میں تبدیل ہونے کے لیے سہولت اور معاونت فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر پی ایم وشوکرما اسکیم کے بنیادی نصب العین ‘‘سَمان، سَمَرتھیہ اور سَمِردھی’’ یعنی کو اجاگر کرتے ہوئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
********
ش ح۔ ع و۔ج ا
U-3764
(ریلیز آئی ڈی: 2311830)
وزیٹر کاؤنٹر : 11