صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارت صحت نے شیڈول ایچ، ایچ1 اور ایکس ادویات کی نگرانی کے لیے ادویات کے ضوابط، 1945 میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے


ادویات کی دکانوں پر شفافیت اور جواب دہی بڑھانے کے لیے لازمی طور پرسی سی ٹی وی نگرانی کی تجویز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 9:37AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے 8 ستمبر 2026 کو جاری کردہ مسودہ گزٹ نوٹیفکیشن جی۔ایس۔آر791(ای) کے ذریعے ادویات کے ضوابط، 1945 میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد شیڈول ایچ، ایچ1 اور ایکس ادویات کے لیے ضابطہ جاتی نگرانی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مجوزہ ترمیم کا مقصد شیڈول ایچ، ایچ1 اور ایکس ادویات تک غیر مجاز رسائی اور ان کی فروخت سے متعلق خدشات کو دور کرنا ہے۔ اس کے تحت اضافی ضابطہ جاتی حفاظتی اقدام کے طور پر ادویات کی دکانوں پر لازمی  طور پرسی سی ٹی وی نگرانی  نصب  کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

اس تجویز پر ابتدا میں ادویات  سے متعلق مشاورتی کمیٹی (ڈی سی سی) نے غور و خوض کیا اور اس کے بعد اسے مزیدغور و خوض کے لیے ادویات کے تکنیکی مشاورتی بورڈ (ڈی ٹی اے بی)کے ارکان  کے حوالے کر دیاگیا۔ تجویز پر غور کے بعد، ڈی ٹی اے بی نے اس کی منظوری کی سفارش کی ہے۔

مجوزہ ترمیم کے نفاذ کے بعد شیڈول ایچ، ایچ1 اور ایکس ادویات کی فروخت اور تقسیم کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے اور درست نسخے کے بغیر ان تک غیر مجاز رسائی اور ان کی فروخت پر روک لگانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

مجوزہ سی سی ٹی وی نگرانی کے طریقہ کار سے ادویات کی فراہمی کے پورے سلسلے میں شفافیت اور جواب دہی کو بھی فروغ ملے گا، جس سے عوامی صحت کے تحفظ کے اقدامات مزید مضبوط ہوں گے۔

مرکزی وزارت نے مجوزہ ترمیم کے بارے میں متعلقہ فریقوں اور عوام کے ارکان سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں۔ اگر کوئی اعتراضات اور تجاویز ہوں تو انڈر سکریٹری (ادویات) حکومت ہند کی وزارت صحت و خاندانی بہبود،یو-6، ورک ہال-سی ونگ، پہلی منزل، کرتویہ بھون-1، نئی دہلی–110001 کو بھیجے جا سکتے ہیں یا ای میل کے ذریعے drugsdiv-mohfw[at]gov[dot]in. ارسال کیے جا سکتے ہیں۔

ای-گزٹ درج ذیل لنک کے ذریعے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے: https://egazette.gov.in/(S(ypsv3ntrb4ngmjg0wdnihog4))/ViewPDF.aspx

*****

 ش ح۔م م ع ۔ش ا

Urdu No-3685


(ریلیز آئی ڈی: 2311210) وزیٹر کاؤنٹر : 9