وزارت خزانہ
بینکرز بکس ایویڈنس ایکٹ 2026 یکم اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا
یہ ایکٹ بینکنگ ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کے قانونی نظام کو جدید بناتا ہے
قانونی کارروائی میں بینکنگ ریکارڈ کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے تصدیق کا طریقہ سادہ اور یکساں بنایا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 SEP 2026 2:53PM by PIB Delhi
حکومت نے بینکاری اور مالیاتی شعبے کو مضبوط بنانے، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور معیشت کی بدلتی ضروریات کے مطابق قانونی اور ضابطہ جاتی نظام کو جدید بنانے کے لیے مسلسل اصلاحات کی ہیں۔ بینکاری کے طریقہ کار اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، اس لیے بینکاری ریکارڈ سے متعلق قوانین میں بھی ان تبدیلیوں کے مطابق بروقت بہتری لانا ضروری ہے۔
بینکرز بکس ایویڈنس ایکٹ، 2026 کو صدر جمہوریہ نے 13 اگست 2026 کو منظوری دی تھی۔ یہ ایکٹ بینکرز بکس ایویڈنس ایکٹ، 1891 کی جگہ لے گا اور موجودہ بینکاری طریقوں کے مطابق بینکنگ ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک جدید قانونی نظام فراہم کرے گا۔
دس ستمبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن (گزٹ نوٹیفکیشن کا لنک ذیل میں منسلک ہے) میں یکم اکتوبر 2026 کو وہ تاریخ مقرر کی گئی ہے جس دن اس ایکٹ کی دفعات نافذ العمل ہوں گی۔
یہ ایکٹ ٹیکنالوجی سے غیر جانب دار طریقہ اختیار کرتا ہے اور جسمانی، الیکٹرانک، ڈیجیٹل، ورچوئل، کلاؤڈ پر مبنی اور دیگر جدید طریقوں سے محفوظ کیے جانے والے بینکنگ ریکارڈ کو تسلیم کرتا ہے۔ اس میں بینکنگ ریکارڈ کی تصدیق کا طریقہ بھی سادہ اور یکساں بنایا گیا ہے، جس میں مینوئل، ڈیجیٹل یا الیکٹرانک دستخط کے ذریعے تصدیق بھی شامل ہے۔
بینک کے کسی اہلکار کو طلب کرنے کے معاملے میں بھی مزید وضاحت فراہم کی گئی ہے، خاص طور پر ایسے معاملے میں جہاں بینک خود کارروائی کا فریق نہ ہو۔ ایسے اہلکار کو طلب کرنے کے لیے عدالت کو تحریری طور پر اس کی ”خصوصی وجہ“ درج کرنا ہوگی۔
اس کے علاوہ، مرکزی حکومت مخصوص مالیاتی شعبے کے اداروں یا اداروں کے مخصوص زمروں تک اس ایکٹ کی دفعات کو توسیع دے سکتی ہے، جس سے یہ قانونی نظام مالیاتی شعبے میں بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی۔
یہ اصلاحات حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور معیشت کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق قوانین کو جدید بنایا جائے، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا جائے اور ایک جدید اور موثر مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
دس ستمبر 2026 کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کا لنک:
https://egazette.gov.in/(S(0v51umtjulhvflhxyeripblv))/ViewPDF.aspx
https://egazette.gov.in/(S(blcfbghvrddn1sxjnyv5hrpw))/ViewPDF.aspx
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش آ۔ ن م۔
U-3557
(ریلیز آئی ڈی: 2310385)
وزیٹر کاؤنٹر : 3