بجلی کی وزارت
نیپال کو بجلی سپلائی کرنےکی منظوری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 SEP 2026 1:38PM by PIB Delhi
توانائی کی وزارت نے 13 ستمبر 2026 سے 31 دسمبر 2026 تک روزانہ 18 گھنٹے (00:00 بجے سے 18:00 بجے تک) نیپال الیکٹریسٹی اتھارٹی کو بجلی برآمد(سپلائی) کرنے کی منظوری دی ہے۔
مظفر پور-ڈھلکے بار 400 کے وی ڈی/سی لائن کے ذریعے 600 میگاواٹ تک اور ٹنک پور-مہندر نگر 132 کے وی ایس/سی لائن کے ذریعے 54 میگاواٹ تک بجلی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جنوری 2027 سے برآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار کا دسمبر 2026 میں جائزہ لیا جائے گا۔
حالیہ سیلاب کے باعث نیپال میں پن بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جس سے ملک کے اندر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے اور بجلی کی اضافی ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔ اس منظوری سے نیپال کو اس مشکل دور میں اپنی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی بھارت اور نیپال کے درمیان قریبی اور دیرینہ توانائی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
بھارت نیپال کی حمایت اور توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
********
ش ح۔ م ع ن۔ش ب ن
U-NO-3410
(ریلیز آئی ڈی: 2310036)
وزیٹر کاؤنٹر : 5