صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

شہزادہ رحیم آغا خان پنجم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی


عزت مآب شہزادہ رحیم آغا خان پنجم نے صد جمہوریہ ہند محترمہ سے دروپدی مرمو آج راشٹرپتی بھون میں مورخہ 10 ستمبر 2026کوملاقات کی۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 8:50PM by PIB Delhi

آغا خان کا کردار سنبھالنے کے بعد بھارت کے پہلے سرکاری دورے پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدرجمہوریہ نے ان کے والد مرحوم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہم آغا خان چہارم اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی طرف سے کئے گئے کام کو بہت عزت اور پیار سے دیکھتے ہیں۔

صدر نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی طرف سے بھارت میں پانی اور صفائی، تعلیم، زچگی کی صحت، شہری بحالی، خواتین کو بااختیار بنانے اور روزگار کی فراہمی جیسے شعبوں میں لاگو کیے گئے منصوبوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ شراکت میں کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیمیں کس طرح لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 3296


(ریلیز آئی ڈی: 2308948) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी