وزارت آیوش
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے قابلِ رسائی، عوام پر مرکوز اور معیاری آیوش خدمات کی فراہمی پر زور دیا
آیوش کے نظام کو مضبوط بنانے کے واسطے نیتی آیوگ کی قومی ورکشاپ میں مرکز، 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 SEP 2026 12:25PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں قابلِ رسائی، عوام پر مرکوز اور معیاری آیوش خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنائیں۔ وہ کل حیدرآباد کے کانہا شانتی وانم میں نیتی آیوگ کے زیرِ اہتمام ’’ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں آیوش کے نظام کی بہتری‘‘ کے موضوع پر منعقدہ قومی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔
اس ورکشاپ میں مرکزی حکومت کے سینئر افسران، 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے نمائندوں اور مختلف اداروں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس دوران باہمی تجربات، بہترین طریقۂ کار اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے آیوش کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر غور و خوض کیا گیا۔
افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب پرتاپ راؤ جادھو کے علاوہ نیتی آیوگ کے رکن (صحت) پروفیسر (ڈاکٹر) ایم سری نواس اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے شرکت کی۔
اپنے کلیدی خطاب میں جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آیوش نظام کی رسائی اور اس کےدائرہ اثر کو وسیع کرنے کے لیے مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کی بدلتی ہوئی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آیوش کی صحت خدمات کے معیار، رسائی اور عوام پر مرکوز فراہمی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر (ڈاکٹر) ایم سری نواس نے مربوط طبی نگہداشت کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور شواہد پر مبنی طریقۂ کار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔
وید راجیش کوٹیچا نے آیوش کے نظام کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح پر آیوش کی خدمات کے مؤثر نفاذ اور فراہمی کو یقینی بنانے میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے اہم کردار پر زور دیا۔
اس ورکشاپ سے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں آیوش کی صحت خدمات کی فراہمی، تعلیم، تحقیق، صلاحیت سازی اور وسیع تر صحت نظام کے ساتھ انضمام سمیت اہم شعبوں میں اپنے تجربات، بہترین طریقۂ کار اور اختراعی طریقوں کا تبادلہ کرنے کے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم ہوا۔
ورکشاپ میں غور و خوض کے دوران ایک مضبوط، قابلِ رسائی اور عوام پر مرکوز آیوش کے نظام کی تعمیر اور سب کے لیے جامع و مربوط صحت کی نگہداشت کے حوالے سے حکومت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کی اہمیت کی توثیق کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ع ن)
U. No. 3191
(ریلیز آئی ڈی: 2308199)
وزیٹر کاؤنٹر : 9