وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پوشن اقدامات اور آنگن واڑی نظام کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مضمون شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 SEP 2026 12:45PM by PIB Delhi

 وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر محترمہ انّپورنا دیوی کی جانب سے تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

 یہ مضمون ماترو وندنا یوجنا اور پوشن ماہ کے 10 سال مکمل ہونے کے حوالے سے آنگن واڑی نظام کو عوامی تحریک بنانے کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ براہِ راست فائدہ منتقلی(ڈی بی ٹی) ، سماجی آڈٹ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے ذریعہ بچوں، خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو کس طرح مدد اور تقویت فراہم کی جا رہی ہے۔

 مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری آنگن واڑی، ہماری ذمہ داری‘‘ کے وژن کے تحت کیے جانے والے یہ اقدامات ہندوستان کو غذائی قلت سے پاک اور وکست بھارت بنانے کی سمت میں راہ ہموار کر رہے ہیں۔

 وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پرپوسٹ کیا:

मातृ वंदना योजना के 10 वर्ष और पोषण माह पर, केंद्रीय मंत्री श्रीमती @Annapurna4BJP जी का यह आलेख आंगनवाड़ी व्यवस्था को जन-आंदोलन बनाने का संदेश देता है। वे रेखांकित करती हैं कि कैसे डीबीटी, सोशल ऑडिट और पौष्टिक आहार से बच्चों, महिलाओं और किशोरियों को संबल मिल रहा है। यह प्रयास हमारी आंगनवाड़ी, हमारी जिम्मेदारीके विजन से कुपोषण-मुक्त और विकसित भारत के निर्माण की राह प्रशस्त कर रहा है।

 

*****

ش ح۔م ح ۔ ف ر

U-3148


(ریلیز آئی ڈی: 2307793) وزیٹر کاؤنٹر : 6