وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ  کی سرکاری شعبہ کے مختلف بینکوں (پی ایس بی) کے ملازمین کی نمائندگی کرنے والے وفد سے ملاقات


ملازمین کے تحفظات کے پیش نظر سرکاری شعبہ کے بینکوں کے افسران کے  لئے کارکردگی سے منسلک ترغیبی مراعات (پی ایل آئی) کی اسکیم کو فی الحال ملتوی رکھا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 SEP 2026 9:05PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ نے آج بھارتیہ مزدور سنگھ کی قیادت میں سرکاری شعبے کے مختلف بینکوں (پی ایس بی) کے ملازمین کی نمائندگی کرنے والے وفد سے ملاقات کی۔ وفد نے بینکاری شعبہ سے متعلق مختلف امور اٹھائے، جن میں رٹائرڈ ملازمین کے لیے یک مشت مالی امداد کا جائزہ، طبی سہولیات، سرکاری شعبے کے بینکوں کے ملازمین پر لاگو کارکردگی سے منسلک ترغیبی مراعات (پی ایل آئی) اسکیم کے موجودہ ڈھانچے پر نظرثانی اور ملازمین سے متعلق دیگر مسائل شامل تھے۔

بینک ملازمین کی جانب سے پیش کیے گئے تحفظات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا۔ پی ایل آئی کے ڈھانچے سے متعلق موصولہ نمائندگی کے جواب میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مالی سال 2025-26 کے لیے 19 نومبر 2024 کو جاری کردہ پی ایل آئی اسکیم کے نفاذ کو فی الحال ملتوی رکھا جائے گا اور اس معاملہ کو جاری دو طرفہ معاہدے/مشترکہ اعلامیہ سے متعلق بات چیت کے دوران زیر غور لایا جائے گا۔

حکومت بینک ملازمین، صارفین اور بینکاری شعبہ کے وسیع تر مفاد میں بات چیت، مشاورت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

*****

 ش ح – ظ الف –  ج

UR No. 3140


(ریلیز آئی ڈی: 2307762) وزیٹر کاؤنٹر : 12