وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کی اہم خدمات کو اجاگر کیا


وزیر اعظم نے ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 SEP 2026 10:49AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کو اجاگر کیا کہ یومِ اساتذہ معاشرے کے لیے اساتذہ کی اہم خدمات کی قدردانی کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے۔

مزید برآں، وزیر اعظم نے ان ملاقاتوں کی جھلکیاں بھی شیئر کیں جو کل اساتذہ کے قومی ایوارڈ کے فاتحین کو 7، لوک کلیان مارگ (ایل کے ایم) پر مدعو کیے جانے کے موقع پر ہوئیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ #TeachersDayمعاشرے کے لیے اساتذہ کی اہم خدمات کی قدردانی کا دن ہے۔ یہ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے۔

یہاں دیکھیے کہ کل اساتذہ کے قومی ایوارڈ کے فاتحین کو 7، ایل کے ایم پر مدعو کیے جانے کے موقع پر کیا ہوا…۔‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3050


(ریلیز آئی ڈی: 2306887) وزیٹر کاؤنٹر : 15