امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ’شری کرشن جنم اشٹمی ‘ کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی


’شری کرشن جنم اشٹمی‘ کے موقع پر، وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں واقع برلا مندر میں بھگوان شری کرشن کی پوجا کی؛ تمام تر شہریوں کے لیے مسرت، امن اور خوشحالی  کی دعا کی

پورا ملک عقیدت و احترام اور زبردست جوش و خروش کے ساتھ ’شری کرشن جنم اشٹمی‘ کا مبارک تہوار منا رہا ہے

یوگیشور بھگوان شری کرشن – جو نیکی، اخلاقیات اور عوامی فلاح و بہبود کے پیکر ہیں- سبھی کواپنی برکتوں سے نوازیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 SEP 2026 8:54PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ’شری کرشن جنم اشٹمی‘ کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔ اس موقع پر، وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں واقع برلا مندر کا دورہ کیا اور تمام تر شہریوں کی مسرت، امن اور خوشحالی کے لیے بھگوان شری کرشن کی پوجا کی۔

003.jpg.jpeg

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی، ’’شری کرشن جنم اشٹمی کے مقدس تہوار کے موقع پر تمام تر اہل وطن کو تہہ دل سے مبارکباد۔ یوگیشور بھگوان شری کرشن – جو نیکی، اخلاقیات اور عوامی فلاح و بہبود کے پیکر ہیں- سبھی کواپنی برکتوں سے نوازیں۔ جے شری کرشن ‘‘

CR3_0105.JPG.jpeg

HWP_0305.JPG.jpeg

ایکس پر ایک دیگر پوسٹ میں، وزیر داخلہ نے کہا، ’’جے شری کرشن! پورا ملک عقیدت و احترام اور زبردست جوش و خروش کے ساتھ ’شری کرشن جنم اشٹمی‘ کا مبارک تہوار منا رہا ہے۔ اس مبارک موقع پر آج، میں نے نئی دہلی کے برلا مندر میں بھگوان شری کرشن کی پوجا کی، اور تمام تر اہل وطن کے لیے مسرت، امن  اور خوشحالی کی دعا کی۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3048


(ریلیز آئی ڈی: 2306882) وزیٹر کاؤنٹر : 5