صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ ہند کا یومِ اساتذہ کے موقع پر تہنیتی پیغام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 SEP 2026 5:38PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا:

’’یومِ اساتذہ کے موقع پر میں ملک بھر کے تمام اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ یومِ اساتذہ، ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے، جو ایک عظیم مصنف اور فلسفی تھے۔ وہ ایک غیر معمولی استاد بھی تھے۔ اس موقع پر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔

اساتذہ اپنی رہنمائی اور سرپرستی کے ذریعے صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ کی رہنمائی کرکے انہیں اچھا انسان بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔ ایک فرض شناس اور شفیق استاد طلبہ کی منفرد صلاحیتوں کو پہچان سکتا ہے، ان کے لیے باعثِ ترغیب بن سکتا ہے اور انہیں بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے مسلسل کوشش کرنے کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے۔

اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے علم میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں، ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور تدریس کے جدید اور اختراعی طریقے اختیار کریں۔ انہیں طلبہ میں آزادانہ غوروفکر کو فروغ دینا اور جستجو و تحقیق کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔

میں تمام فرض شناس اساتذہ کی خدمات اور ان کے گراں قدر تعاون کے لیے ان کی شکر گزار ہوں۔ میری دعا ہے کہ تمام اساتذہ ایسی باشعور اور روشن خیال نسلوں کی پرورش کریں جو ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3037

 


(ریلیز آئی ڈی: 2306795) وزیٹر کاؤنٹر : 11