وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نےمعروف اداکار اُتم کمار کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 SEP 2026 9:10AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  معروف  اداکار اور مہانائک اُتم کمار کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے انہیں ایک ایسی  شہرہ آفاق شخصیت قرار دیا جن کی لازوال اداکاری آج بھی نسل در نسل لوگوں کے دلوں کو چھوتی اور انہیں آپس میں جوڑتی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام ’من کی بات‘ میں اس  مشہور اداکار کے بارے میں دئیے گئے اپنے تاثرات بھی شیئر کیے۔

وزیراعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’مہانائک اُتم کمار... ایک ایسی  شہرہ آفاق  شخصیت جن کی لازوال اداکاری نسل در نسل لوگوں کو متاثر اور ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

ان کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت۔

گزشتہ اتوار’من کی بات  #‘  پروگرام کے دوران میں نے ان کے بارے میں جو بات کی تھی، وہ بھی شیئر کر رہا ہوں‘‘۔

 

মহানায়ক উত্তম কুমার... এক কিংবদন্তি যাঁর কালজয়ী পরিবেশনা প্রজন্মান্তরের মানুষের সঙ্গে সংযোগ স্থাপন করে চলেছে।

তাঁর জন্মশতবার্ষিকীতে শ্রদ্ধাঞ্জলি।

গত রবিবার #MannKiBaat অনুষ্ঠানে আমি তাঁর সম্পর্কে যা বলেছিলাম, তাও শেয়ার করছি।"

 

 

***

 ش ح – ظ الف –  م ع

UR No. 2962


(ریلیز آئی ڈی: 2306179) وزیٹر کاؤنٹر : 15