وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سولہویں ایرو انڈیا نمائش 8 سے 12 فروری  ، 2027 ء تک بنگلورو میں منعقد ہوگی


آن لائن رجسٹریشن اور نمائش کے لیے جگہ کی بکنگ 3 ستمبر  ، 2026 ء سے www.aeroindia.gov.in کے ذریعے شروع ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 5:42PM by PIB Delhi

ایرو انڈیا، ایشیا کا سب سے بڑا ایئر شو اور دنیا کی اہم ترین ایرو اسپیس و دفاعی نمائشوں میں سے ایک ہے، جو 8 سے 12 فروری  ، 2027 ء تک کرناٹک کے بنگلورو میں ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں اپنے 16ویں ایڈیشن کے ساتھ ایک بار پھر منعقد ہونے جا رہا ہے۔ وزارتِ دفاع کے  دفاعی پیداوار   کے شعبے کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام میں  ، دنیا بھر کی معروف ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنیاں، پالیسی ساز، ٹیکنالوجی کے ماہرین، جدت طراز، صنعت سے وابستہ متعلقہ فریق اور دفاعی افواج کے اہلکار ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔

ایرو انڈیا ایک اہم بین الاقوامی پروگرام کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو ایرو اسپیس، دفاعی پیداوار، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور جدت طرازی کے شعبوں میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ پروگرام کاروباری روابط، ٹیکنالوجی کے تبادلے، بین الاقوامی تعاون اور تزویراتی مذاکرات کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جب کہ بھارت کے  وسیع ہوتے ہوئے دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام اور عالمی ایرو اسپیس و دفاعی شعبے میں اس کے بڑھتے ہوئے   رول کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

پانچ روزہ اس پروگرام میں ایک جامع نمائش کے ساتھ ساتھ متعدد کاروباری اور تزویراتی سرگرمیاں بھی  منعقد ہوں گی، جن کے ذریعے صنعت سے صنعت کے درمیان روابط، حکومت اور صنعت کے درمیان تعاون، ٹیکنالوجی کے عملی مظاہروں اور اشتراک کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر بھارتی فضائیہ اور شرکت کرنے والی بین الاقوامی فلائنگ ٹیموں کی جانب سے شاندار فضائی مظاہرے بھی پیش کیے جائیں گے، جس سے شائقین کو ہوابازی کی جدید صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ایرو انڈیا  2027 کے لیے ویب پر مبنی ایک مخصوص پورٹل تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد شرکاء کی شرکت کو آسان بنانا اور نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ شائقین کو جامع سہولیات فراہم کرنا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن اور نمائش کے لیے جگہ کی بکنگ www.aeroindia.gov.in کے ذریعے کی جا سکے گی، جب کہ نمائش کنندگان کے لیے رجسٹریشن  کا عمل 3 ستمبر  ، 2026 ء سے شروع ہوگا۔

توقع ہے کہ ایرو انڈیا  2027  ، بھارت کے آتم نربھر بھارت کے ویژن اور عالمی دفاعی و ایرو اسپیس سپلائی چین میں  بھارت کے ابھرنے کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر نمایاں فروغ دے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے بھارتی دفاعی صنعتوں، بشمول  بہت چھوٹی ،  چھوٹی اور متوسط درجہ کی صنعتوں  ( ایم ایس ایم ایز )  اور اسٹارٹ اَپس کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ  حاصل ہو گا، جب کہ شراکت داری، سرمایہ کاری، برآمدات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

****

) ش ح – ا  ع خ       -  ع ا )

U.No. 2948


(ریلیز آئی ڈی: 2306060) وزیٹر کاؤنٹر : 6