کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ایف ٹی نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے فری سیل اینڈ کامرس سرٹیفکیٹس خود کارطریقے سے جاری ہونے کی سہولت فراہم کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 12:26PM by PIB Delhi

برآمد کنندگان کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً کیے جانے والے اقدامات کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے ڈی جی ایف ٹی پورٹل پر فری سیل اینڈ کامرس سرٹیفکیٹس (ایف ایس سی) کے خودکار  طریقے سے جاری ہونے کی سہولت فراہم کی ہے۔یہ سرٹیفکیٹس فارن ٹریڈ پالیسی کے تحت ایسی اشیاءکے برآمد کنندگان کو جاری کیے جاتے ہیں جو ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کے دائرے میں شامل نہیں ہیں۔ فی الحال ایسے سرٹیفکیٹس ڈی جی ایف ٹی کی علاقائی اتھارٹیز کی جانب سے جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔

اب اہل درخواستوں پر موجودہ ضابطہ کار کے مطابق خودکار طور پر غور کیا جائے گا اور انہیں دستی جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ حکام کے پاس بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ توقع ہے کہ اس خودکار نظام سے ایف ایس سی کی ایک بڑی تعداد میں درخواستوں کی کارروائی کا وقت کم ہوگا اور سابقہ دستی طریقہ کار سے وابستہ تعمیلی بوجھ بھی کم ہوگا۔

جن درخواستوں کے لیے تصدیق ضروری ہوگی یا جو خودکار کارروائی کے مقررہ معیارات پر پوری نہیں اتریں گی، انہیں دستی کارروائی کے لیے متعلقہ علاقائی اتھارٹی کے پاس بھیجا جاتا رہے گا۔

خودکار طور پر منظور کی گئی بعض درخواستوں کو بھی نظام کے خطرے پر مبنی انتظامی اصولوں کے تحت بعد میں متعلقہ علاقائی اتھارٹی کے جائزے کے لیے نشان زد کیا جا سکتا ہے۔

اس اقدام سے غیر ضروری دستی مداخلت میں کمی، درخواستوں کی کارروائی میں پیشگی اندازے کے مطابق وقت کا تعین اور اہل برآمد کنندگان کو ایف ایس سی کے تیز تر طریقے سے جاری ہونے میں مدد ملنے کی توقع ہے، جبکہ جن درخواستوں کے لیے جانچ پڑتال ضروری ہو، ان کے لیے مناسب تصدیق اور نگرانی کا نظام برقرار رہے گا۔

خودکار اور ضابطہ پر مبنی کارروائی کو مضبوط بنانے اور خطرے کی بنیاد پر نظرثانی کا نظام نافذ کرنے سے فری سیل اینڈ کامرس سرٹیفکیٹس جاری ہونے  کا عمل برآمد کنندگان اور متعلقہ حکام دونوں کے لیے زیادہ مؤثر، شفاف اور قابلِ پیش گوئی بنانے میں مدد ملے گی۔

مکمل نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

ش  ح۔ع ح - ف ر

U-no-2857


(ریلیز آئی ڈی: 2305395) وزیٹر کاؤنٹر : 7