وزارت خزانہ
مصنوعی منشیات کے خلاف کارروائی تیز، ڈی آر آئی نے دو کارروائیوں میں تقریباً 18 کلوگرام ایمفیٹامین اور ایم ڈی ایم اے ضبط کی، چار افراد گرفتار
ڈی آر آئی نے دو ہفتوں کے دوران تقریباً 150 کلوگرام ایمفیٹامین قسم کی محرک منشیات کی اسمگلنگ روکی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 AUG 2026 5:14PM by PIB Delhi
مصنوعی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی)نے 25 اگست 2026 کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی دو کارروائیوں میں بنگلورو میں تقریباً 14.9 کلوگرام ایمفیٹامین اور پونے میں تقریباً 2.53 کلوگرام ایمفیٹامین کے ساتھ 878 گرام ایم ڈی ایم اےگولیاں ضبط کیں۔ ان دونوں کارروائیوں میں ضبط کی گئی منشیات کا مجموعی وزن 18 کلوگرام سے زیادہ ہے۔ دونوں معاملات میں نارکوٹک ڈرگَس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مورخہ25 اگست 2026 کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں ڈی آر آئی کے افسران نے کے ایس آربنگلورو ریلوے اسٹیشن پر ایک بھارتی خاتون مسافر کو روکا۔ وہ نئی دہلی سے بنگلورو جانے والی ٹرین میں سفر کر رہی تھی اور اس پر بڑی مقدار میں ممنوعہ منشیات لے جانے کا شبہ تھا۔
اس کے سامان کی تفصیلی جانچ کے دوران کرسٹل جیسی شکل کے مادے کے سات پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا وزن تقریباً 14.9 کلوگرام تھا۔ فیلڈ ڈرگ ڈیٹیکشن کٹ کے ذریعے ابتدائی جانچ میں اس مادے میں ایمفیٹامین کی موجودگی کا اشارہ ملا۔
برآمد شدہ سائیکوٹروپک مادے کے ساتھ اسے پیک کرنے اور چھپانے کے لیے استعمال ہونے والا متعلقہ سامان بھی این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا۔
خاتون کے سامان کی تفصیلی جانچ کے دوران سفید/پیلا رنگ کا کرسٹل جیسا مادہ برآمد ہوا، جس کے ایمفیٹامین ہونے کا شبہ تھا۔ اس کا وزن تقریباً 2.53 کلوگرام تھا۔ اس کے علاوہ 3,4 (ایم ڈی ایم اے)کی مشتبہ گولیاں بھی برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن 878 گرام تھا۔ برآمد شدہ ممنوعہ منشیات کو این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا اور مسافر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
موجودہ کیلنڈر سال 2026 کے دوران سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این)نے اسمگلنگ کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی منشیات کے نیٹ ورکس سے وابستہ 197 مقدمات درج کیے اور 272 افراد کو گرفتار کیا۔مصنوعی منشیات بنانے کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بیورو نے 6 خفیہ لیبارٹریوں کا بھی پردہ فاش کیا۔ اس کے علاوہ، ادارے کی وسیع پیمانے پر کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ممنوعہ منشیات پکڑی گئیں۔ ان کارروائیوں میں تقریباً 51 ہزار کلوگرام مختلف قسم کی این ڈی پی ایس منشیات ضبط کی گئیں۔ اس کے علاوہ 12 کروڑ 72 لاکھ سائیکوٹروپک ادویات کی گولیاں اور کیپسول بھی ضبط کیے گئے۔
………………………
) ش ح ۔ ع ا خ ۔ ر ا )
U.No. 2757
(ریلیز آئی ڈی: 2304571)
وزیٹر کاؤنٹر : 6