وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ناروے کے بادشاہ عزت مآب ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 4:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلطنت ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس سال کے شروع میں ناروے کے دورے کے دوران عزت مآب کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے ناروے کے عوام اور ملک کیلئے ان کی گرمجوشی اور خدمت کے گہرے احساس کو یاد کیا ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛

 ”سلطنت ناروے کے فرمانروا، عزت مآب  شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال کی خبر سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔مجھے اس سال کے شروع میں ناروے کے اپنے دورے کے دوران عزت مآب سے ملاقات بخوبی یاد ہے اور اپنے ملک کیلئے ان کی گرمجوشی اور خدمت کے گہرے احساس سے بہت متاثر ہوا تھا ۔ شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے میری دلی تعزیت ۔ ‘‘

***

ش ح۔ ک ا۔  ش ب ن

U.NO. 2728


(ریلیز آئی ڈی: 2304318) وزیٹر کاؤنٹر : 12