وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کھیلو’ انڈیا ڈائیلاگ‘ کی جھلکیاں شیئر کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2026 9:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ’کھیلو انڈیا ڈائیلاگ‘ کی چند جھلکیاں شیئر کیں۔ وزیراعظم نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین، مرکزی کابینہ کے ارکان، وزرائے اعلیٰ اور لاکھوں ’مائی بھارت‘ رضاکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 29 اگست کو آنے والے قومی یوم کھیل کے موقع پر وہ ملک بھر کے نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ پوری برادری کو پیشگی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا -  ’’یہ دن مادر وطن کے عظیم سپوت میجر دھیان چند جی کو یاد کرنے کا دن بھی ہے۔‘‘

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

 ہندوستان  کے اولمپک سفر سے متعلق کچھ حقائق آپ سب کو حیران کر دیں گے۔

لہٰذا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی توجہ بہترین کارکردگی کے حصول پر مرکوز کریں، اور ہم یہی کر رہے ہیں...

جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو کیا آپ رویہ میں تبدیلی نہیں دیکھ رہے ہیں؟

 

*****

ش ح- ظ الف- ش ہ ب

UR No. 2692


(ریلیز آئی ڈی: 2304041) وزیٹر کاؤنٹر : 8