وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب اے بالاکرشنن جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2026 12:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وویکانند کیندر کے آل انڈیا صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جناب اےبالاکرشنن جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے معاشرے کے لیے جناب بالاکرشنن جی کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے کو سوامی وویکانند کے نظریات اور قوم کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘شمال مشرقی خطے کے ساتھ ان کا خصوصی طور پر گہرا تعلق تھا۔ انہوں نے تعلیمی، سماجی اور قوم کی تعمیر سے متعلق سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔’’

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

وویکانند کیندر کے آل انڈیا صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جناب اے بالاکرشنن جی کے انتقال پر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

بالاکرشنن جی نے اپنی زندگی کے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے کو سوامی وویکانند کے نظریات اور معاشرے کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔ وویکانند کیندر کے ابتدائی جیون ورتیوں میں شامل ہونے کے ناطے انہوں نے ملک بھر میں انتھک محنت کی۔ شمال مشرقی خطے کے ساتھ ان کا خصوصی طور پر گہرا تعلق تھا۔ انہوں نے تعلیمی، سماجی اور قوم کی تعمیر سے متعلق سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

وویکانند کیندر کے پورے خاندان اور ان کے مداحوں سے میری دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔

@vkendra

 

 

********

 

 

ش ح۔ ع و۔ج ا

U-2641

 


(ریلیز آئی ڈی: 2303658) وزیٹر کاؤنٹر : 16