صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اونم کے موقع پر صدرِ جمہوریہ کا تہنیتی پیغام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 6:33PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے اونم کی پیشگی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:

اونم کے مقدس موقع پر، میں تمام شہریوں، خاص طور پر بھارت اور بیرونِ ملک مقیم کیرالام کے بھائیوں اور بہنوں کو تہ دل سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔

یہ تہوار نئی فصل کی آمد پر قدرت کے سامنے شکرگزاری کا ایک موقع ہے۔ اونم ہماری شاندار ثقافت اور بھائی چارے کے جذبے کا جشن  ہے۔ یہ تنوع کے باوجود اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ کشتی دوڑ، لوک ناچ، موسیقی اور کھیل اس تہوار سے جڑی اہم روایات ہیں جو کیرالہ کی ثقافت اور اقدار کی عکاسی کرتی ہیں۔

میں دعاگو ہوں کہ یہ مبارک تہوار سب کے لیے خوشی، امن، تندرستی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے اور شہریوں کو ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی تحریک دے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2596


(ریلیز آئی ڈی: 2303331) وزیٹر کاؤنٹر : 6