خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی کی شہریوں سے چائلڈ ہیلپ لائن 1098 پر بچپن کی شادی کی اطلاع دینے اور ’بچوں کی شادی سے پاک بھارت‘ کے عزم کو پورا کرنے کی اپیل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 1:00PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّپورنا دیوی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کہیں بھی کم عمری کی شادی دیکھنے یا اس کا شبہ ہونے پر خاموش نہ رہیں، بلکہ چائلڈ ہیلپ لائن 1098 پر کال کرکے فوری طور پر اطلاع دیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ بچوں کی شادی نہ صرف ایک سماجی برائی ہے، بلکہ یہ بچوں کے حقوق، تعلیم، صحت اور مستقبل پر ایک سنگین ضرب بھی ہے۔

انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ ہماری بیٹیوں کے خوابوں، حقوق اور محفوظ مستقبل کی حفاظت کے لیے متحد ہوں اور بچوں کی شادی سے پاک بھارت کے عزم کو حقیقت بنائیں۔

*******

(ش ح ۔ک ح۔خ م(

U. No. 2568


(ریلیز آئی ڈی: 2303098) وزیٹر کاؤنٹر : 12